Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

الخلیل میں زیتون کی فصل اتارتے فلسطینی خاندان پر آبادکاروں کا حملہ، پانچ افراد شدید زخمی

الخلیل – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے علاقے تل ارمیدہ میں جمعہ کی شام زیتون کی فصل چننے میں مصروف ایک مظلوم فلسطینی خاندان پر جنونی یہودی آباد کاروں کے گروہ نے گھات لگا کر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں پانچ شہری شدید زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ مسلح یہودی آباد کاروں نے ابو عیشہ خاندان کے افراد پر اس وقت دھاوا بولا جب وہ اپنی ہی موروثی زرعی زمینوں میں زیتون کے پھل چن رہے تھے۔ غنڈہ گرد عناصر نے ان پر بے دردی سے تشدد کیا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جسم پر گہرے زخموں اور چوٹوں کے باعث لہولہان ہو گئے۔

یہ دلخراش حملہ زیتون کی چنائی کے موجودہ سیزن کے آغاز سے ہی فلسطینی کسانوں پر یہودی آباد کاروں کی ریاستی سرپرستی میں جاری سفاکیت کے ایک سلسلے کی تازہ کڑی ہے۔ ان منظم تجاوزات میں کسانوں پر براہ راست فائرنگ، خونخوار دھمکیاں، جسمانی تشدد، کسانوں کو اپنی ملکیتی زمینوں تک پہنچنے سے روکنا، زیتون کے قدیم درختوں کو کاٹنا اور اکھاڑ پھینکنا، زرعی سامان کی توڑ پھوڑ اور محنت سے تیار کردہ فصلوں کو لوٹنا شامل ہے۔

مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی کاشتکار اس سیزن کے دوران اپنی زندگیوں اور روزگار پر ہوئے سنگین خطرات کا سامنا کر رہے ہیں۔ اپنی ہی زمینوں میں ان کا وجود برداشت نہ کرنے والے آباد کار مسلسل ان پر حملے کر کے انہیں بے دخل کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں، جس سے ان ہزاروں فلسطینی خاندانوں کی روزی روٹی سخت خطرے میں پڑ گئی ہے جن کی معیشت کی کلید زیتون کی اسی سالانہ فصل سے وابستہ ہے۔

زیتون کی چنائی کے ایام میں یہودی بستیوں اور ناجائز فوجی چوکیوں کے قریب واقع زمینوں میں کسانوں پر دباؤ اور تشدد شدید ترین شکل اختیار کر لیتا ہے، جہاں غصب شدہ زمینوں کے مجاور ان کسانوں کو ان کی اپنی زمین کا پھل حاصل کرنے سے روکنے کے لیے ہر قسم کے روپ دھار کر ہراسانی کا بازار گرم رکھتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan