Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

حماس: پیس کونسل اور نکولے ملادینوف غزہ میں نسل کشی کے تسلسل کا جواز پیش کر رہے ہیں

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ترجمان حازم قاسم نے نام نہاد ’پیس کونسل‘ اور اس کے نمائندے نکولے ملادی نوف پر قابض اسرائیلی دشمن کے جرائم اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کو روکنے میں ناکامی کے بعد غزہ کی پٹی پر جنگ کے تسلسل کا جواز پیش کرنے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

قاسم نے بدھ کے روز ایک مختصر بیان میں کہا کہ ’غزہ کے بچوں اور سکول کے طلبہ کا خون نکولے ملادی نوف اور ان کی کونسل کے ہاتھوں پر ہے‘۔ انہوں نے کونسل اور اس کے نمائندے کو پٹی میں فلسطینیوں کے مسلسل مصائب و آلام کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

قابض اسرائیلی افواج 10 اکتوبر کو نافذ العمل ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہیں، جس کے تحت غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں بمباری، فائرنگ اور شہریوں کے مکانات کو دھماکوں سے اڑایا جا رہا ہے۔

اسی تناظر میں غزہ میں وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین شماریات کے مطابق سات اکتوبر سنہ 2023ء سے اب تک پٹی پر قابض اسرائیل کی سفاکانہ جارحیت میں شہدا کی تعداد 74,494 اور زخمیوں کی تعداد 175,604 تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت صحت نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امدادی ٹیموں کی وہاں تک رسائی میں شدید مشکلات کے باعث ہزاروں متاثرین اب بھی ملبے تلے اور سڑکوں پر پڑے ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan