Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

رام اللہ

حسام ابو صفیہ کی گواہی نے اسرائیلی عقوبت خانوں کی سفاکیت کا پردہ چاک کر دیا

رام اللہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی اسیر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ نے اپنے وکیل کے توسط سے منتقل کردہ ایک تازہ ترین پیغام میں قابض اسرائیلی قابض صہیونی عقوبت خانوں کے اندر اپنی گرفتاری کے حالات اور وہاں ہونے والی زیادتیوں کے حوالے سے ہولناک تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔

ابو صفیہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہیں اپنے جسم کے مختلف حصوں پر جن میں حساس حصے بھی شامل ہیں، ہاتھوں، پاؤں اور لاٹھیوں کا استعمال کرتے ہوئے بے رحمانہ مار پیٹ اور بار بار ہونے والے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ قید کے کڑے حالات کے سائے میں وکلاء کے دورے ختم ہونے کے بعد یہ حملے براہ راست اور بطور سزا بار بار دہرائے جاتے ہیں۔

اسیر ڈاکٹر نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ انہیں رات کے اوقات میں مسلسل شور مچا کر اور لاؤڈ اسپیکر چلا کر جان بوجھ کر نیند سے محروم رکھا جاتا ہے۔

ابو صفیہ نے اس بات کی طرف توجہ مبذول کرائی کہ انہیں مسلسل دھمکیوں کا سامنا ہے اور حراست کے اندر پیش آنے والے حالات کی تفصیلات اپنے وکیل تک پہنچانے پر انہیں خبردار کیا جاتا ہے۔

پہلے سے سنگین زخم

“ڈاکٹرز فار ہیومن رائٹس” نامی تنظیم نے ابو صفیہ کو پیش آنے والے پہلے کے سنگین زخموں کی دستاویزات فراہم کی ہیں جن میں سر، چہرہ اور ان کے جسم کے دیگر حصے شامل تھے۔

تنظیم نے واضح کیا کہ ان زخموں میں بائیں آنکھ پر لگنے والی شدید چوٹ بھی شامل ہے جبکہ جاری رہنے والے تشدد کے نتیجے میں سر، سینے اور حساس علاقوں میں درد اور چوٹوں کی بار بار شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔

کمال عدوان ہسپتال کے اندر گرفتاری

قابض فوج نے ستائیس دسمبر سنہ 2024ء کو شمالی غزہ کی پٹی میں کمال عدوان ہسپتال پر دھاڑے کے دوران اس ہسپتال کے اندر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کو گرفتار کیا تھا جبکہ اس وقت یہ طبی ادارہ جنگ کے ماحول میں اپنے فرائض انجام دے رہا تھا۔

ابو صفیہ دل کے عارضے اور ہائی بلڈ پریشر سمیت متعدد مزمن امراض میں مبتلا ہیں جبکہ ان کی حراست کے دوران ان کی صحت کی حالت میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی، انسانی حقوق اور طبی ادارے مسلسل یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ اسیر ڈاکٹر کی سلامتی کی ضمانت دی جائے اور انہیں ضروری طبی امداد فراہم کی جائے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan