Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

اسرائیلی فوج کا مغربی کنارے اور بیت المقدس میں کریک ڈاؤن، متعدد فلسطینی گرفتار

مقبوضہ فلسطین – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف اضلاع میں گذشتہ شب اور بدھ کی صبح سویرے قابض اسرائیلی فوج نے وسیع پیمانے پر دھاووں اور گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی مہم چلائی، جس کے دوران املاک پر حملے، قومی علامات کی تخریب کاری، ایک خاتون اور ایک سابق اسیر سمیت متعدد شہریوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں جبکہ مختلف علاقوں میں جھڑپیں اور یہودی آباد کاروں کی اشتعال انگیز کارروائیوں میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی۔

شمالی مغربی کنارے میں قابض فوج نے جنین گورنری پر اپنی شدید کارروائیاں جاری رکھیں، جہاں اس نے شہر کے جنوب مغرب میں واقع قصبے عرابہ، جنوب میں میثلون اور مشرق میں عابا گاؤں پر دھاوا بولا اور ایک گھر کی تلاشی لی۔

اس کے علاوہ فوج نے جنین شہر کے حی الزہرہ میں رہائشی عمارتوں پر چھاپے مارے اور ایک فلسطینی خاتون کو گرفتار کر لیا جبکہ جنین کیمپ سے بے گھر ہونے والے افراد کے رہائشی علاقوں میں دھاوا بول کر نوجوان سلیمان الزلفی کو حراست میں لے لیا۔

طولکرم میں قابض فوج نے شمال میں دیر الغصون اور عتیل کے قصبوں پر دھاووں کا سلسلہ جاری رکھا، جن کے دوران بڑے پیمانے پر تلاشی کی کارروائیوں کے نتیجے میں دیر الغصون سے تین شہریوں مازن الزبیدی، عکرمة غانم اور ساهر غانم کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اسی دوران گورنری کے شمال میں واقع قصبے بلعا پر بھی دھاوا بولا گیا۔

طوباس میں قابض فوج نے شہر میں داخل ہو کر ایک گھر پر چھاپہ مارا اور شمال میں واقع قصبے عقابا پر دوبارہ دھاوا بول کر وسطی علاقے میں ایک گھر کی تلاشی لی جبکہ اس دوران ڈرون طیاروں کی کڑی پروازیں جاری رہیں۔

نابلس میں قابض فوج نے جنوب میں واقع قصبے بیتا پر دھاوے کے دوران شہداء کی تصاویر اور دیواروں پر بنی پینٹنگز کو بگاڑ دیا اور انہیں پھاڑ ڈالا۔

قلقیليہ سے قابض فوج نے گورنری کے مشرق میں واقع قصبے عزون پر دھاوا بولا، متعدد گھروں کی تلاشی لی اور قصبے کے اندر اور اطراف میں اپنی عسکری پابندیوں کو مزید سخت کر دیا۔

وسطی مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قلندیا کیمپ کے قریب انسٹی ٹیوٹ روڈ پر قابض فوج کے دھاوے کے بعد نوجوانوں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپیں پھوٹ پڑیں، جہاں قابض فوجیوں نے علاقے میں موجود شہریوں اور محافظوں پر آنسوگیس کے گولے اندھا دھند برسائے۔

جنوبی مغربی کنارے میں قابض فوج نے بیت لحم کے مغرب میں واقع قصبے نحالین پر دھاوے کے دوران شہریوں کے متعدد گھروں پر چھاپے مارے۔

الخليل میں قابض فوج اور یہودی آباد کاروں نے اپنے مظالم میں شدت پیدا کر دی، جہاں قابض فوج نے جنوب میں الظاهریہ شہر کے علاقے دومہ پر دھاوا بولا اور فجر کے وقت الفوار کیمپ میں واقع گھر پر چھاپہ مار کر سابق اسیر یمان عمر خشّان کو گرفتار کر لیا، جبکہ اسی دوران یہودی آباد کاروں نے یطا کے مشرق میں حوارہ کے علاقے میں عسکری پہرے کے نیچے اشتعال انگیز چکر لگائے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan