اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے القسام کے مجاھد کمانڈر ایاد الحسنی “ابو انس” کی شہادت پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے اسرائیلی فوج کی کارورائی کی شدید مذمت کی ہے۔
خیال رہے کہ اسلامی جہاد کی عسکری کونسل کے رکن ایاد الحسنی کل جمعہ کی شام غزہ میں النصرہ کے مقام پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں شہید ہوگئے تھے۔ انہیں شہید کرنے کےلیے اسرائیلی فوج نے گائیڈڈ میزائل کا استعمال کیا تھا۔
القسام بریگیڈز نے ہفتے کے روز جاری ایک بیان میں کہا کہ فخر اور عزت کی تمام نشانیوں کے ساتھ شہید عزالدین القسام بریگیڈ شہید رہ نما ایاد الحسنی “ابو انس”، ملٹری کونسل کے رکن اور القدس بریگیڈز میں آپریشنز کی شہادت فلسطینی مزاحمتی قیادت کے لیے صدمے کی بات ہے۔ اسرائیلی دشمن ریاست نے بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے القدس بریگیڈ کے کمانڈر کو شہید کیا ہے۔ ہم اسرائیل کے اس گھناؤنے جرم کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے راستے پر چلنے کا عزم کرتے ہیں۔ فلسطینی شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
بیان میں کہا کہ جمعہ کی شام اسرائیلی فوج نے ایک اور بزلانہ کارروائی کرکے ہمارے مجاھد کمانڈر کو شہید کیا۔ دشمن صرف طاقت کی زبان جانتا ہے اور طاقت کا استعمال ہی دشمن کی فطر ہے۔