Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے5 روزشہداء کی تعداد 33 ہوگئی

فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی پراسرائیلی فوج کی طرف سے گذشتہ منگل کو مسلط کی گئی جارحیت کےنتیجے میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 33 ہوگئی ہے۔

شہید ہونے والوں میں ایک تہائی خواتین اور بچے ہیں جب کہ 147فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں 60 فی صد خواتین اور بچے ہیں۔

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 51 مکانات تباہ ہوئے ہیں جن میں سے 15 فی صد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں۔ جب کہ مجموعی طور پر اب تک 940 عمارتیں جزوی طور پر متاثر ہوئی ہیں۔ ان میں سے 49 عمارتیں ناقابل رہائش ہیں۔ اسرائیلی بمباری میں اب تک غزہ کی پٹی میں 8 ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

غزہ میں حکومت نے وضاحت کی کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 1,000 ٹن سے زیادہ زرعی اجناس ،ماہی گیری کے شعبے کی درآمدات کا نقصان پہنچا ہے۔

سرکاری میڈیا آؤٹ لیٹ نے کہا ہے کہ سماجی ترقی کی وزارت نے تقریباً 100 خاندانوں کو فوری ریلیف اور نقد امداد فراہم کی جنہوں نے اپنا گھر کھو دیا اور ان خاندانوں کے لیے کرایہ الاؤنس اور عارضی رہائش فراہم کرنے کے لیے کام کیا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ قومی نمبر 109 کو گذشتہ دنوں 5020 سے زائد کالز موصول ہوئیں، جنہیں فالو اپ اور ضروری کارروائی کے لیے مجاز حکام کو منتقل کیا گیا، جبکہ سول ڈیفنس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 فیلڈ ورک مشنز انجام دیے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan