Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید

صیہونی قابض فوج نے غرب اردن میں گولیاں مار کردو فلسطینیوں کو شہید اور چار کو زخمی کردیا۔

آج ہفتہ کی صبح شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع نابلس کے مشرق میں واقع بلاطہ پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا گیا، جب کہ مزاحمتی کارکنوں نے قابض فوج کو کیمپ میں گھسنے سے روک دیا۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تاہم فلسطینی نوجوان گرفتاری سے بچنے میں کامیاب ہوگئے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ نوجوان 32 سالہ سعید جہاد شاکر مشہ اور نوجوان عدنان وسیم یوسف العراج (19 سال) سر میں گولیاں مار کر شہید کردیا۔ نابلس میں بلطہ پناہ گزین کیمپ میں جارحیت کے دوران گولیاں مار کر تین فلسطینی زخمی کیے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز صیہونی قابض فوج نے فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ پرتشدد جھڑپوں کے درمیان نابلس کے مشرق میں واقع بلطہ پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بولنے کے بعد ایک مکان کو گھیرے میں لے لیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی اسپیشل فورسز نے کیمپ کے وسط میں الجماسین محلے میں ایک مکان کو گھیرے میں لے لیا۔

مزاحمتی کارکنوں کی قابض افواج کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔ اسرائیلی فوج نے بلطہ میں فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔

بلطہ کیمپ میں سڑکوں اور شہریوں کے گھروں پر اسرائیلی فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan