غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی وزارتِ صحت نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیل کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں پانچ شہداء اور 43 زخمی لائے گئے ہیں۔
وزارت نے اپنی روزانہ کی شماریاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ متعدد متاثرین ابھی بھی ملبے تلے اور سڑکوں پر موجود ہیں کیونکہ ایمبولینس اور شہری دفاع کی ٹیمیں اب تک ان تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔
وزارت کے مطابق، دس اکتوبر سنہ 2025ء کو جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے شہداء کی مجموعی تعداد 1,012 اور زخمیوں کی تعداد 3,208 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 784 افراد کی لاشیں نکالے جانے کے واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
وزارت کے مطابق، سات اکتوبر سنہ 2023ء سے غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیل کی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 73,023 شہداء اور 173,316 زخمیوں تک جا پہنچی ہے۔
