Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

110کاریں غزہ کے معذور بچوں کے نام کرنے کا اعلان

zaheer-badavi غزہ کے بچوں سے اظہار یکجہتی کی عالمی مہم کے ترجمان ظہیر بداوی نے کہا ہے کہ اگلے ماہ کی 10 تاریخ تک رفح بارڈر کے ذریعے 110 گاڑیوں کی ترسیل مکمل ہوجائے گی اور ان گاڑیوں کو غزہ کی پٹی میں جنگ کے نتیجے میں معذور ہونے والے بچوں کے نام کیا گیا ہے- مرکز اطلاعات فلسطین کو جاری کئے گئے بیان میں بداوی نے کہا کہ یہ گاڑیاں سول سوسائٹی‘ صحت عامہ کے اداروں اور سکولوں کے نام کی جا رہی ہیں- انہوں نے بتایا کہ 200 الیکٹرک وہیل چیئرز پر مشتمل 40 گاڑیاں چند روز قبل مصر کے شہر پورٹ سید پہنچ چکی ہیں اور باقی آئندہ چند روز میں جائیں گی- ترجمان نے واضح کیا کہ ان کی مہم کا مقصد فلسطینی بالخصوص ان بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانا ہے جو اس جنگ کے نتیجے میں معذور ہوگئے-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan