Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

رام اللہ انتظامیہ غزہ کو ادویات کی ترسیل میں لیت و لعل کر رہی ہے: منیرالبرش

palestinian-child غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر فارمیسی منیرالبرش نے کہا ہے کہ رام اللہ کی فلسطینی انتظامیہ غزہ کی پٹی کو درکار ضروری ادویات کی ترسیل میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے جبکہ غزہ کے حصے میں گزشتہ برس سے ہی نصف کمی کردی گئی تھی- انہوں نے کہا کہ وہ فلسطینی مریض جو پہلے ہی اسرائیل کے ظالمانہ محاصرے کے باعث مشکلات کا شکار ہیں فلسطینی انتظامیہ ان کے مصائب میں اضافہ کر رہی ہے- انہوں نے متنبہ کیا کہ ڈائیلسز کے لئے استعمال ہونے والی مشین دستیاب نہیں اور اس کے سنگین نتائج بر مد ہوسکتے ہیں- منیرالبرش نے حقوق انسانی کی تمام تنظیموں‘ ریڈکراس‘ عرب لیگ اور او آئی سی سے فوری طور پر مداخلت کرا کے غزہ کی راہداریاں ادویات اور دیگر طبی ضروریات کے لئے کھلوانے کو کہا ہے تا کہ مریضوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں- دریں اثناء وزارت صحت نے وسطی غزہ کے علاقے بریج میں ایک 9 سالہ بچے کے گردے فیل ہونے کے باعث جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جو علاج کے لئے باہر نہ جا سکنے کے باعث دم توڑ گیا- وزارت صحت کے مطابق باراء عیسی کی موت کے ساتھ ہی اسرائیلی محاصرے کے باعث جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 359 ہوگئی ہے-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan