غزہ کے بچوں سے اظہار یکجہتی کی عالمی مہم کے ترجمان ظہیر بداوی نے کہا ہے کہ اگلے ماہ کی 10 تاریخ تک رفح بارڈر کے ذریعے 110 گاڑیوں کی ترسیل مکمل ہوجائے گی اور ان گاڑیوں کو غزہ کی پٹی میں جنگ کے نتیجے میں معذور ہونے والے بچوں کے نام کیا گیا ہے- مرکز اطلاعات فلسطین کو جاری کئے گئے بیان میں بداوی نے کہا کہ یہ گاڑیاں سول سوسائٹی‘ صحت عامہ کے اداروں اور سکولوں کے نام کی جا رہی ہیں- انہوں نے بتایا کہ 200 الیکٹرک وہیل چیئرز پر مشتمل 40 گاڑیاں چند روز قبل مصر کے شہر پورٹ سید پہنچ چکی ہیں اور باقی آئندہ چند روز میں جائیں گی- ترجمان نے واضح کیا کہ ان کی مہم کا مقصد فلسطینی بالخصوص ان بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانا ہے جو اس جنگ کے نتیجے میں معذور ہوگئے-