Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یہودی آباد کاروں کے فلسطینیوں پرحملے، مکانات کی تعمیر روکنے کے نوٹس

بیت لحم ۔ مرکز اطلاعات فلسطین
کل مُنگل کو یہودی آباد کاروں نے جنوبی مغربی کنارے میں بیت لحم کے مشرق میں واقع کیسان گاؤں میں فلسطینی چرواہوں پر حملہ کیا۔

کیسان ویلج کونسل کے ایک رکن احمد غزال نے بتایا کہ آباد کاروں نے شہریوں پر حملہ کیا اور ان پر پتھر پھینکے۔ یہودی آباد کاروں نے یہ حملہ اس وقت کیا جب  فلسطینی شہری “ابی ہناہیل” یہودی کالونی کے قریب اپنی زمینوں پر بھیڑیں چرا رہے تھے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ جن شہریوں پر حملہ کیا گیا وہ ہیں ان میں سماہر غزال، حلیمہ عبیات، خلف حسن عبیات اور صالح احمد عبیات شامل ہیں۔ یہودی آباد کاروں نے نے شہریوں کی بھیڑیں چرانے کی کوشش کی، جو ان کا واحد ذریعہ معاش ہے۔

انہوں نے گاؤں میں کسانوں اور چرواہوں پر آباد کاروں کے حملوں میں اضافے کی طرف اشارہ کیا جس کا مقصد رہائشیوں کو محدود کرنا اور انہیں بستی کی توسیع کےلیے اراضی  چھوڑنے پر مجبور کرنا ہے۔

پیر کو آباد کاروں نے گاؤں میں شہریوں کے گھروں کے قریب واقع ایک آبادکاری کی سہولت کو بڑھانے کے لیے شہریوں کے دو  پلاٹ قبضے میں لے لیے۔

دوسری جانب قابض فوج نے منگل کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے الخلیل کے جنوب میں واقع گاؤں الدیرات میں تین مکانات پر کام بند کرنے کی اطلاع دی۔

 جنوبی الخلیل مقامی فلسطینی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر فواد العامور نے بتایا کہ قابض فورسز نے یطا کے مشرق میں الدیرات گاؤں میں واقع تین زیر تعمیر مکانات پر کام روکنے کے نوٹس جاری کیے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ مکانات ایھاب ابو عرام، رضی جبارین اور محمد تیسیر العدرہ کی ملکیت ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan