Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یہودی آباد کاروں کےچاقو حملے میں فلسطینی شہری شہید

کل منگل کو یہود آباد کاروں نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں ایک فلسطینی شہری کو چاقو کے وار کرکے شہید کردیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے ایک نوجوان کی موت کی تصدیق کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ ایک اسرائیلی آباد کار نے سلفیت کے علاقے اسکاکا میں نوجوان 27 سالہ علی حسن حرب  کے سینے میں چاقو گھونپ دیا۔ وزارت صحت کی جانب سے اعلان کرنے سے قبل اسے تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا تھا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ فلسطینیوں اور آباد کاروں کے درمیان اس وقت جھڑپیں ہوئیں جب وہ اسکاکا میں ایک پہاڑ پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ ایک آباد کار نے ایک فلسطینی کو چاقو سے وار کیا جبکہ نوجوانوں نے اپنی زمینوں پر آبادکاروں کے حملے روکنے کی کوشش کرہا تھا۔

قابض افواج اور ان کے آباد کاروں نے حالیہ مہینوں میں فلسطینی عوام کے خلاف مجرمانہ جارحیت میں اضافہ کیا ہے۔ اس سال کے آغاز سے اب تک 70 شہری شہید ہو چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan