Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

یوم نکبہ پر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ناپاک وجود کے قیام کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔فلسطینیوں کے حق واپسی پرمہم چلانے کا اعلان۔

10مئی کو اسکاؤٹس امن واک، 11مئی کو احتجاجی مظاہرہ، 12مئی کو انسانی حقوق کی تنظیموں کا اجلاس، 13اور14مئی کو سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ جبکہ مرکزی احتجاجی مظاہرہ جمعہ 15مئی کو میمن

plfpc1

10مئی کو اسکاؤٹس امن واک، 11مئی کو احتجاجی مظاہرہ، 12مئی کو انسانی حقوق کی تنظیموں کا اجلاس، 13اور14مئی کو سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ جبکہ مرکزی احتجاجی مظاہرہ جمعہ 15مئی کو میمن مسجد کے باہر کیا جائے گا۔

شہر بھر میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور غاصب اسرائیل کے ناپاک وجود کے قیام کے خلاف بینرز آویزاں کئے جائیں گے۔حکومت پاکستان سے فلسطینیوں کے حق واپسی پر قرار داد لانے کا مطالبہ اور 15مئی یوم نکبہ کو ریاستی سطح پر یوم یکجہتی فلسطین قرار دیا جائے۔
مظفر ہاشمی، قاضی نورانی، محفوظ یار خان،مولانا باقر زیدی، رشید رضوی، کرامت علی، قیصر اقبال قادری، مسلم پرویز ، ڈاکٹر عالیہ امام،جمیلہ فاروقی صابر ابو مریم و دیگر کی پریس کانفرنس

کراچی( )فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے ’’یوم نکبہ ‘‘ پر ہفتہ یکجہتی فلسطین بعنوان ’’Return To Palestine‘‘منانے کا اعلان کر دیاہے اور اس حوالے سے ملک بھر میں یوم نکبہ کی مناسبت سے مختلف نوعیت کے پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں جس کا مقصد سنہ1948ء میں مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی خیانت اور غاصب اسرائیل کے ناپاک وجود کے قیام کے نتیجے میں ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی جبری ہجرت کے بارے میں عوام پاکستان کو آگاہ کرنا ہے، اس سلسلہ میں10مئی کو سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے تعاون سے امن واک برائے یکجہتی فلسطین ، 11مئی کو ایمیٹی انٹر نینشل کے تعاون سے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ، 12مئی کو انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ مشترکہ اجلاس ، 13اور14مئی کو کراچی پریس کلب کے باہر سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے تعاون سے فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ جبکہ فلسطینیوں کے ساتھ کی جانے والے دنیا کی سب سے بڑی خیانت غاصب اسرائیل کے ناپاک وجود کے قیام کے خلاف مرکزی احتجاجی مظاہرہ جمعیت علماء پاکستان کراچی کے تعاون سے نیو میمن مسجد کے باہر بعد نماز جمعہ15مئی کو کیا جائے گا۔ان خیالات کاا ظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست اراکین بشمول سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی مظفر احمد ہاشمی، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، متحدہ قومی موومنٹ او ر ایمیٹی انٹر نیشنل کے رہنما محفوظ یار خان ایڈدوکیٹ ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا باقر زیدی ،معروف قانون دان جسٹس (ر) رشید رضوی ،پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر قیصر اقبال قادری، پائیلر کے سربراہ کرامت علی،جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر مسلم پرویز ، معروف خاتون دانشور ڈاکٹر عالیہ اما م اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں کاکہنا تھا کہ یوم نکبہ کی مناسبت سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی ’’Return To Palestine‘‘ مہم کا مقصد دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی فلسطینیوں کے حق واپسی کے لئے آواز بلند کرنا ہے تا کہ دنیا بھر میں در بدر کئے جانے والے مظلوم فلسطینیوں کو ان کے وطن واپس جانے کا حق میسر آ سکے ۔ رہنماؤں کاکہنا تھا کہ فلسطینیوں پر صیہونی مظالم کے سلسلے کو67برس بیت چکے ہیں لیکن مسلم امہ، اور اقوام عالم انسانیت کے اس اہم ترین مسئلے کو حل کرنے میں ناکام رہے ہیں، انہوں نے اقوام متحدہ اور عرب لیگ سمیت او آئی سی اور دیگر عالمی اداروں سمیت امریکہ اور برطانیہ اور یورپی ممالک کی شدید مذمت کی اور کہا کہ مغرب نے دوہرامعیار اپنا رکھا ہے اور فلسطین کے مسئلے کو حل کرنے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ عالمی سامراجی قوتیں امریکہ، برطانیہ ، یورپ اور یورپی یونین سمیت اقوام متحدہ ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ فلسطین پر صرف اور صرف فلسطینیوں کا حق ہے اور پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے حق واپسی پر عالمی برادری کی کسی قسم کی سودے بازی کو قبول نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں لاکھوں فلسطینی بے گھر ہیں اور اپنے وطن واپس نہیں جا سکتے کیونکہ اسرائیل کی ہٹ دھرمیاں روز روز بڑھ رہی ہیں اور اقوام متحد ہ اسرائیلی ناز اور نخرے اٹھانے میں مصروف عمل ہے، انہوں نے کہا کہ اس برس یوم نکبہ کوپوری دنیا میں Return To Palestine کے عنوان سے منایا جا رہا ہے تا کہ فلسطینیوں کے حق واپسی کا دفاع کیا جائے اور فلسطینیوں کے حق واپسی کو یقینی بنایا جائے۔یاد رہے کہ نکبہ ایک عربی زبان کا لفظ ہے جو’’ نکبت ‘‘سے نکلا ہے۔اس لفظ کے معنی ’’بہت زیادہ تباہی و بربادی‘‘ کے ہیں یا اس کو ’’بہت بڑی تباہی ‘‘ کے معنوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے یہ نکبہ فلسطینیوں پر 15مئی سنہ1948ء کو غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی صورت میں آیا، اس دن نہ صرف کرہ ارض پر عالمی استعماری قوتوں امریکہ، برطانیہ اور یورپی ممالک نے ایک ناجائز اور جارح ریاست کا وجود عمل میں لائے بلکہ اس دن سر زمین فلسطین پر بسنے والے سات لاکھ سے زائد عرب فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے اس طرح بے دخل کیا گیا کہ جیسے وہ اس زمین اور اپنے گھروں کے مالک ہی نہ تھے، یہی وجہ ہے کہ فلسطینی آج تک اس دن کو ’’نکبہ‘‘ کے نام سے یاد رکھے ہوئے ہیں اور دنیا میں ہونے والی اس سفاکانہ جارحیت اور نا انصافی کے خلاف اپنی صدائے احتجاج بلند کر رہے ہیں۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں کاکہنا تھا کہ عالمی استعماری قوتوں نے ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ دفاع فلسطین کے لئے اٹھنے والی آواز کو دبا دیا جائے اور مظلوم فلسطینیوں کے حقوق کے لئے آواز نہ بلند ہو اور عالمی استعماری قوتوں بالخصوص امریکہ، برطانیہ اور یورپی یونین سمیت ان کی ناجائز اولاد اسرائیل نے اپنے انہی ناپاک عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے آج پوری مسلم دنیا کو آگ کی لپیٹ میں جھونک دیا ہے، آج پورا مغربی ایشیاء (مشرق وسطیٰ) آگ کی لپیٹ میں ہے کیونکہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل یہ چاہتی ہے کہ دنیا کے کسی بھی کونہ مین فلسطینیوں کے لئے آواز بلند نہ ہو تاہم یہی وجہ ہے کہ آج فلسطین سمیت شام،اردن، عراق، لبنان، مصر، لیبیا، یمن،افغانستان اور کود مملکت خداداد پاکستان بھی صیہونی سازشوں کے شاخسانہ سے محفوظ نہیں رہی ہے تاہم آج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے کہ مسلمان اقوام بھرپور قوت کے ساتھ دفاع فلسطین و دفاع القدس کے لئے میدان میں نکل آئیں کیونکہ دفاع فلسطین نہ صرف دفاع پاکستان بلکہ دفاع شام، دفاع لبنان، دفاع عراق، دفاع یمن ، دفاع لیبیا و دفاع مصر او ر دفاع اسلام اور دفاع کلِ انسانیت ہے۔
رہنماؤں نے پاکستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں اور پاکستان کے ایوان بالا اور ایوان زیریں میں بیٹھے عوامی نمائندگان سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ فلسطینیوں کے حق واپسی کے لئے بھرپور آواز اٹھائیں اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی و ہمدردی کے لئے فلسطینیوں کی فلسطین واپسی کے حق کے لئے قرار داد لائی جائے اور اقوا متحدہ میں بھی فلسطینیوں کے حقوق کا بھرپور دفاع کیا جائے۔انہوں نے علمائے کرام، خطباء، صوفائے کرم، زعماء اور تجزیہ نگاروں سے بھی گزارش کرتے ہوئے کہاکہ وہ مسجد اقصیٰ ، ارض فلسطین اور قبلہ اول بیت المقدس پر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے غاصبانہ تسلط اور ملت فلسطین کی مظلومیت اور عالمی استعماری قوتوں امریکہ، برطانیہ کی جانب سے انبیاؑ کی سرزمین فلسطین پر قائم کی جانے والی ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل کے ناپاک وجود کے قیام کا تذکرہ ضرور کریں نیز فلسطینیوں کی فلسطین سے جبری جلا وطنی کے حوالے سے بھی عوام کو آگاہ کریں اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کے لئے 14اور 15مئی کو خصوصی پروگرام ترتیب دیں۔انہوں نے ذرائع ابلاغ کے مالکان و ذمہ داران سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلسطینیوں پر ڈھائی جانے والی بد ترین مصیبت ’’نکبہ‘‘ کا تذکرہ کریں اور فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور یوم نکبہ کے عنوان سے ٹی وی چینلز پر خصوصی نشریات نشر کریں اور عوام کو مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والی دنیاکی سب سے بڑی خیانت اور ظلم کی داستان سے آگاہ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan