Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے تعاون سے10مئی کو امن واک برائے یکجہتی فلسطین کا انعقاد کیا جائے گا۔

کراچی( )فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے سیکرٹری سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن سید اختر میر سے اسکاؤٹ ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی ہے اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ملک بھر میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کی جانے والی سرگرمیوں سے آگاہ کیا، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد کی قیادت فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل صابر

sbsa1

کراچی( )فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے سیکرٹری سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن سید اختر میر سے اسکاؤٹ ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی ہے اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ملک بھر میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کی جانے والی سرگرمیوں سے آگاہ کیا، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد کی قیادت فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم کر رہے تھے جبکہ ان کے ہمراہ ورکنگ کمیٹی کے ممبر سید ظہہیر حیدر اور تنصیر حیدر بھی موجود تھے۔

سیکرٹری سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن سید اختر میر نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرگرمیوں کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے کردار کو لائق تحسین قرار دیا اور کہا کہ مسئلہ فلسطین جو کہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے اور پاکستان میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرگرمیوں کے باعث پاکستان کے عوام مسئلہ فلسطین سے اچھی طرح آگاہی رکھتے ہیں جو یقیناًقابل ستائش عمل ہے، انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین فاؤنڈیشن کی جد وجہد جاری رہنی چاہئیے اور اس حوالے سے ہر طبقہ فکر کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
ملاقات میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید اختر میر سے درخواست کی کہ کراچی میں اسکاؤٹس کے زیر اہتمام امن واک برائے یکجہتی فلسطین کا انعقاد کیا جائے جس پر سید اختر میر نے گزارش کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن امن کے لئے کی جانے والی تمام کوششوں کو سراہتی ہے اور ہم امن واک کے لئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے ساتھ ہر ممکنہ تعاون کریں گے، ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے تعاون سے مورخہ 10مئی بروز اتوار کو اسکاؤٹس ہیڈ کوارٹر سے کراچی پریس کلب تک امن واک برائے یکجہتی فلسطین کا انعقاد کیا جائے گا جس میں شہر بھر سے اسکاؤٹس کے علاوہ سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین اور سماجی کارکنان شریک ہوں گے۔
اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے سید اختر میر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن ہمیشہ فلسطین کاز کے لئے اپنا مثبت تعاون جاری رکھے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan