غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی وزارتِ صحت نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیلی فوج کے حملوں میں 7 فلسطینی شہید اور 23 دیگر زخمی ہو گئے۔
وزارتِ صحت نے اپنی روزانہ کی شماریاتی رپورٹ میں کہا کہ متعدد شہداء کی لاشیں تاحال ملبے تلے اور سڑکوں پر موجود ہیں، جبکہ مسلسل اسرائیلی بمباری اور خطرناک حالات کے باعث ایمبولینس اور شہری دفاع کی ٹیمیں ان تک پہنچنے اور انہیں نکالنے سے قاصر ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 10 اکتوبر 2025 کو جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک 1,273 فلسطینی شہید اور 4,223 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ 813 شہداء کی لاشیں ملبے سے نکالی جا چکی ہیں۔
وزارتِ صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر جاری اسرائیلی جنگ کے مجموعی نتیجے میں شہداء کی تعداد 73,407 جبکہ زخمیوں کی تعداد 174,335 تک پہنچ گئی ہے۔