Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

عالمی خبریں

گرفتار صمود فلوٹیلا کے ارکان رہائی کے بعد استنبول پہنچ گئے

استنبول(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسرائیل کی جانب سے روکے گئے صمود فلوٹیلا کے بیشتر انسانی حقوق کے کارکن ترکیہ پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق استنبول پہنچنے والوں میں 10 ملائیشین شہریوں سمیت صمود فلوٹیلا کے دیگر ارکان شامل ہیں۔ مجموعی طور پر 18 ممالک کے انسانی حقوق مشن سے وابستہ 175 کارکنوں کو لیرا پیٹرا پورٹ پر رہا کیا گیا تھا، جن کی واپسی ترکش ائیرلائنز کی پرواز کے ذریعے ممکن ہوئی۔

واضح رہے کہ ان 49 انسانی حقوق کے کارکنان کو امدادی مشن کے دوران سمندر سے حراست میں لیا گیا تھا، جس کے بعد اب ان کی مرحلہ وار واپسی کا عمل مکمل ہو رہا ہے۔

منتظمین کا کہنا تھا اسرائیلی فوج نے ڈرونز، کمیونیکیشن جیمنگ ٹیکنالوجی اور مسلح اہلکاروں کے ذریعے بحیرہ روم کے وسط میں فلوٹیلا کو روکنے کیلئے کارروائی کی تھی۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ امدادی قافلے کے بیس جہازوں پر سوار ایک سو پچھتر کارکنوں کو حراست میں لیا گیا، تمام افراد کو یونان کے حوالے کیا جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan