Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

کویت میں دفاع القدس واقصیٰ فاؤنڈیشن کا قیام

kuwait کویت سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نےالقدس اور مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لیے ایک تنظیم کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق “کویتی شباب یونین برائے رابطہ القدس” کے نام سے قائم کی جانے والی اس تنظیم کا مقصد ملک بھر میں قبلہ اول کے لیے شہریوں میں آگاہی پیدا کرنا اور القدس کے امورسے متعلق پروگرامات کا انعقاد کرنا ہے۔ اس کے علاوہ دفاع اقصیٰ کے لیے ہرسطح پرکوششیں کرنا بھی اس کے اہداف میں شامل ہے۔ کویتی نوجوان ابراھیم بدر کو تنظیم کا چیئر مین مقرر کیاگیا ہے، تنظیم کے تاسیسی اجلاس کے بعد مرکز اطلاعات فلسطین سے گفتگو کرتے ہوئے ابراھیم بدر نے کہا کہ ان کی اس کوشش کا مقصد فلسطینی شہریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے خلیجی ممالک بالخصوص کویتنی نوجوانوں کو اس تنظیم کے تحت منظم کرنا ہے، ہمارا پیغام یہ ہے کہ عرب قوم میں قبلہ اول ان کے دلوں کی دھڑکن کی حیثیت رکھتا ہے اور اس کی آزادی کے لیے ہر قسم کی قربانی دینا ہمارا فرض ہے۔ ابراھیم بدر کا کہنا تھا کہ رابطہ القدس فاؤنڈیشن کا قیام عرب ممالک کے بعض سرکردہ سماجی کارکنان اور کویت کے سماجی اورسیاسی کارکنوں کے تعاون سے عمل میں لائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس تنظیم کے پلٹ فارم سے یہودیوں کی جانب سے قبلہ اول کے خلاف کی جانی والی سازشوں، مسجد اقصیٰ کےنیچے کھودی گئی سرنگوں اور القدس میں یہودیت کے فروغ جیسے اقدامات کو منظر عام پرلائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی جماعت کوئی رفاہی یا سیاسی تنظیم نہیں بلکہ یہ صرف قبلہ اول اور القدس کے تحفظ کے لیے قائم کی گئی ہے۔ انہوں نے کویتی عوام اور نوجوانوں سے اپیل کی وہ تنظیم کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan