Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

چار ماہ میں 85 ہزار فلسطینیوں نے رفح کراسنگ عبور کی

palestine_foundation_pakistan_rafah-border-crossing3

راہداری کمیٹی فلسطین کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق پچھلے چار ماہ میں 85 ہزار فلسطینیوں نے غزہ کی مصری سرحد سے ملحق رفح کراسنگ عبور کرکے دونوں اطراف کا سفر کیا۔ کمیٹی کے مطابق جون سے ستمبر کے اواخر تک 46 ہزار 58 افراد غزہ کی پٹی سے مصر داخل ہوئے جبکہ 48 ہزار 05 سو 17 افراد واپس غزہ آئے۔ اعداد و شمار کے مطابق مصری حکام نے اسی عرصے میں 63 ہزار 24 مسافروں کو کراسنگ عبور کرنے سے روک دیا۔ واضح رہے کہ اہل غزہ کے لیے بقیہ دنیا تک رسائی کا واحد رستہ واحد رفح کراسنگ ہے۔ جس کو مصری صدر حسنی مبارک نے حالیہ جون میں جزوی طور پر کھولا ہے۔ چار سال سے محاصرے کے اندر رہنے والے اہل غزہ کے حالات زندگی انتہائی قابل رحم ہیں جس کے باوجود مصری حکومت نے فلسطینیوں کے مصر داخلے پر پابندیاں لگا رکھی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan