Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

پاکستان کا غزہ کی بگڑتی صورتحال پر اظہارِ تشویش، فلسطینیوں کے فوری تحفظ کا مطالبہ

نیو یارک – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) پاکستان نے مقبوضہ مغربی کنارے کی صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے، سلامتی کونسل کو فوری اقدام کرنا ہوگا۔

عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات کا مقصد قبضے کو مستحکم کرنا ہے، قابض اسرائیل کی آبادکاری میں توسیع تشویشناک حد تک پہنچ چکی ہے، دیگر علاقوں میں آباد کاری فلسطینی سرزمین کو تقسیم کرنے کی کوشش ہے۔

پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ آبادکاروں کا تشدد فوری بند اور ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے، مسجد اقصیٰ میں اشتعال انگیز کارروائیوں پر پاکستان کو شدید تشویش ہے، فلسطینیوں کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کیا جائے۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ سلامتی کونسل یونیسیف کی سفارشات پر عملدر آمد کرے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan