Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

پاکستان کا بیت المقدس میں اسرائیلی کارروائیوں پر سخت تشویش کا اظہار

al-aqsa-mosque4 پاکستان نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی حصے میں اسرائیل کی اشتعال انگیز اور جارحانہ کارروائیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک آزادانہ اورخود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے، فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بیت المقدس ہونا چاہیے- اقوام متحدہ میں پاکستان کے قائمقام مستقل مندوب رضا بشیر تارڑ نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی میں عالمی برادری کی ناکامی سے پورے خطے پر بالخصوص اور پوری دنیا پر بالعموم خطرناک اثرات مرتب ہو رہے ہیں- عالمی برادری میں اس بات پر اتفاق پایا جاتا ہے کہ مشرق وسطی میں قیام امن ناگزیر ہے- مسئلہ کے حل کیلئے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کی بحالی نہایت ضروری ہے-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan