Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ پر حملے نے اسرائیل شام معاہدہ ناکام بنایا: ترکی

ahmet-davutoglu-turkish-foreign-minister ترک وزیر خارجہ احمد داؤد اوگلو نے انکشاف کیا ہے کہ انقرہ کی ثالثی کے تحت شام اور اسرائیل کے درمیان جاری امن معاہدے کی کوششیں اس وقت ناکام ہو گئیں جب اسرائیلی فوج نے گذشتہ برس غزہ پر حملہ کیا۔ جمعہ کے روز استنبول میں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ترکی کی کوششوں سے تل ابیب اور دمشق کو قریب کرنے کی کوششیں کامیابی سے آگے بڑھ رہی تھیں اسرائیل غزہ پرفوج کشی نہ کرتا تو دونوں ملکوں کے درمیان کوئی معاہدہ ضرورطے پا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک اب بھی اسرائیل اور شام کو ایک دوسرے کے قریب لانے کی کوشش کرے گا تاہم اس سلسلے میں موجودہ اسرائیلی حکومت کا رویہ افسوسناک ہے۔ ترک وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ شام چاہتا ہے کہ اسرائیل جولان کےعلاقے خالی کردے تو دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں تاہم اسرائیل شام کے ان مطالبات کوتسلیم کرنے میں پس و پیش سے کام لے رہا ہے۔ واضح رہے کہ غزہ پر2008ء کے آخر میں ہونے والے حملے نے ترکی اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پیدا کی جبکہ اس جنگ کے باعث ترکی اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ ترکی اور شام نے بھی اس عرصے میں دو طرفہ تعاون کے کئی معاہدے کیے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan