Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

پاکستانی عوام عید الفطر کو غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سادگی سے منائیں،۔صابر کربلائی

کراچی( )فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے پاکستان کے عوام سے اپیل کی ہے کہ عید الفطر کے موقع پر عید کی خوشیاں غزہ کے مظلوموں سے اظہار یکجہتی کے لئے انتہائی سادگی سے منائی جائیں اورر غزہ کے مظلوم عوام کی مدد کے لئے دل کھول کر عطیات دئیے جائیں تاکہ مظلومین غزہ کے زخموں پر

sab

کراچی( )فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے پاکستان کے عوام سے اپیل کی ہے کہ عید الفطر کے موقع پر عید کی خوشیاں غزہ کے مظلوموں سے اظہار یکجہتی کے لئے انتہائی سادگی سے منائی جائیں اورر غزہ کے مظلوم عوام کی مدد کے لئے دل کھول کر عطیات دئیے جائیں تاکہ مظلومین غزہ کے زخموں پر

مرہم کا انتظام کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی کے اراکین کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس میں کیا، اجلاس میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست کمیٹی کے رکن سابق رکن قومی اسمبلی مظفر ہاشمی،پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما پیرزادہ اظہر علی ہمدانی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا صادق رضا تقوی ، عوامی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما محفوظ یار خان، جمعیت علماء پاکستان کراچی کی صدر علامہ قاضی نورانی اور دیگر موجود تھے۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے غزہ پر جاری حالیہ صیہونی اسرائیلی جارحیت کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی دہشت گرد امریکہ کی ایماء پر غزہ کو لہو لہو کر دیا گیاہے، اور ایک ایک روز میں ایک سو سے زائد فلسطینی معصوم انسانوں کو موت کی نیندسلایا جا رہاہے، انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عالمی ضمیر کو غزہ میں انسانیت کی بقاء کے لئے بیدار ہونا ہو گا۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ گزہ پر 13روز سے آگ اور خون کی بارش جاری ہے لیکن عالمی برادری اور عالمی ضمیر خواب غفلت میں ہے تاہم گذشتہ شب اسلامی مزاحمتی تحریک القسام بریگئیڈ کے مجاہدین کی کامیاب کاروائی کہ جس میں صیہونی اسرائیلی فوجی کو گرفتار کر لیا گیا ہے کے بعد عالمی برادری اور اقوام متحدہ بھی جاگ اٹھی ہے، ان کاکہنا تھا کہ اگر اسرائیلی فوجی مارے جائیں تو دنیا جاگ اٹھتی ہے لیکن اگر فلسطینی مسلمانوں کو جانوروں کی طرح ذبح کیا جاتا رہے تو دنیا خاموش تماشائی کیوں بنی رہتی ہے۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے اسلامی مزاحمتی تحریکوں حماس، القسام، حزب اللہ، جہاد اسلامی سمیت پاپولر فرنٹ کو غزہ میں صیہونی فوجی کو گرفتار کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آج اسلامی مزاھمت کی کامیابیوں نے ثابت کر دیا ہے کہ فلسطین میں طاقت کا تواز ن تبدیل ہو چکا ہے اور اسلامی مزاحمت پہلے سے کہیں زیادہ طاقت ور ہے ۔واضح رہے کہ گذشتہ روز اسلامی مزاحمت کی جوابی کاروائی کے نتیجے میں غاصب اسرائیل کے 30فوجی بھی واصل جہنم ہوئے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan