Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے غزہ کے مظلوموں کی مدد کے لئے امدادی فنڈ قائم کر دیا، عوام سے بڑھ چڑھ کر امداد کرنے کی اپیل۔

راچی ( )فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست کمیٹی کے رہنماؤں سابق رکن قومی اسمبلی مظفر ہاشمی، عوامی مسلم لیگ کے رہنما محفوظ یار خان، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما مولانا صادق رضا، جمعیت علماء پاکستان کراچی کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی

Logo

راچی ( )فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست کمیٹی کے رہنماؤں سابق رکن قومی اسمبلی مظفر ہاشمی، عوامی مسلم لیگ کے رہنما محفوظ یار خان، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما مولانا صادق رضا، جمعیت علماء پاکستان کراچی کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی

ترجمان صابر کربلائی نے پاکستان کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ کے مظلوم عوام کی مدد کے لئے میدان عمل میں آئیں اور دل کھول کر اور بڑھ چڑھ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے غزہ کے مظلوم عوام کی مدد کے لئے امدادی فنڈ قائم کئے جانے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان کے عوام سے اپیل کی ہے کہ غزہ میں غذائی اجناس کے ساتھ ساتھ ادویات اور ضروریات زندگی کی اشیاء کی بڑے پیمانے پر قلت کے باعث غزہ کے اندر بسنے والے لاکھوں انسانوں کی زندگیاں مزید خطرے میں پڑ گئی ہیں تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان برادری غزہ کے مظلوموں کی مدد لرے تاہم فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے غزہ کے مظلوموں کی مدد کے لئے امدادی فنڈ قائم کر دیا ہے جس میں عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنے عطیات جمع کروائیں،
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت قائم کیا جانے والا غزہ امدادی فنڈ کا کیمپ جمعرات اور جمعہ کو مرکزی ایم اے جناح روڈ پر لگایا جا ئے گا جہاں فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے اسرائیل مظالم پر تصویری نمائش بھی لگائی جائے گی جبکہ عوام الناس سے غزہ کے مظلوموں کے لئے امدادی عطیات بھی جمع کیئے جائیں گے جسے فی االفور غزہ بھیجنے کا انتظام کیا جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan