Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

نیتن یاہو اپنی من پسند شرائط پر براہ راست مذاکرات شروع کرانے میں “کامیاب”

palestine_foundation_pakistan_benjamin-netanyahu-israeli-prime-minister-and-barack-obama-us-president14

اسرائیل سے شائع ہونے والے کثیر الاشاعت عبرانی اخبار “ہارٹز” نے رام اللہ حکومت اور اسرائیل کے درمیان براہ راست امن مذاکرات کی شروعات کو صہیونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو حکومت کی مرحلہ وار سیاسی فتح قرار دیا ہے۔ اخبار کے مطابق ڈیڑھ سال پر محیط جمود کی کیفیت کے بعد براہ راست مذاکرات کا مرحلہ اسرائیلی وزیر اعظم کی پہلی سیاسی کامیابی ہے۔ اخبار کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت کی حالیہ چند مہینوں میں ایک بڑی کامیابی خود امریکا کو اپنے موقف میں تبدیلی پر مجبور کرنا تھا۔ اس سے پہلے امریکا، اسرائیل پر یہودی بستیوں کی تعمیر رکوانے کے لئے دباو ڈال رہا تھا لیکن انتہا پسند اسرائیلی وزیر اعظم نے اس دباو کو مسترد کرتے ہوئے امریکا کو مجبور کیا کہ وہ فلسطینی رہ نما محمود عباس کو صہیونی ریاست سے براہ راست امن مذاکرات شروع کرنے پر مجبور کرے۔ امریکا کی جانب سے فلسطینیوں کو اسرائیل سے پیشگی شرائط کے بغیر مذاکرات پر تیار کرنا اسرائیلی حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔ امریکا نے مذاکرات کے حوالے گروپ چار کے بیان میں یہودی بستیوں کی تعمیر کا ذکر واشنگٹن کے دباو پر نکالا گیا کیونکہ اس پر نیتن یاہو پہلے بھی متعرض تھے اور انہوں نے اس ضمن میں امریکی دباو کو جوتے کی نوک پر رکھا تھا۔ مذاکرات کے حوالے سے ایک ٹائم ٹیبل کی شق شامل کرا کے امریکا نے فلسطینیوں اور دنیا کی آنکھ میں دھول جھونکنے کی کوشش کی ہے کیونکہ اس سے پہلے کسی بھی ایسے ٹائم ٹیبل کو اسرائیلی فریق نے کبھی بھی خاطر میں نہیں رکھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan