Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مسجد اقصی کو نذر آتش کرنے کی 41 ویں برسی پر القدس فاونڈیشن کی رپورٹ

palestine_foundation_pakistan_al-aqsa-mosque-digging-sites

اسرائیل نے گذشتہ ایک برس کے دوران مسجد اقصی کو شہید کرنے کی غرض سے اس کے اردگرد 34 مقامات پر زیر زمین سرنگیں کھود رکھیں ہیں جبکہ 22 اگست 2009 سے 21 اگست 2010 کی مدت کے دوران صہیونیوں کی جانب سے مسلمانوں کے قبلہ اول پر 55 حملے کئے گئے۔ اس امر کا انکشاف بیروت میں قائم القدس فاونڈیشن انٹرنیشنل کی جانب سے “فوکس آن الاقصی” کے عنوان سے اپنی چوتھی سالانہ رپورٹ میں کیا۔ فاونڈیشن یہ رپورٹ ہر سال مسجد اقصی کی آتش زدگی کی برسی کے موقع پر گذشتہ چار برسوں سے باقاعدگی سے جاری کی جا رہی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسجد اقصی کو شہید کرنے کی غرض سے اسرائیلی حکام نے امسال گذشتہ برس کے مقابلے میں زیر زمین سرنگوں میں دو گنا اضافہ کیا ہے۔ اس سے پہلے کھودی جانے والی سرنگوں کے حوالے سے اسرائیل نے انتہائی محتاط رویہ اپناتا چلا آیا ہے اور پوری کوشش کرتا رہا ہے کہ دنیا کو ان کی بابت معلوم نہ ہو سکے۔ القدس فاونڈیشن کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک برس میں کھودی جانے والی سرنگوں کو صہیونی تنظیمیں اور ادارے دیدہ دلیری کے ساتھ بلا کسی خوف و خطر جاری رکھے ہوئے تھے۔ بہت سے صورتوں میں ان سرنگوں کو کھودنے والے انتہا پسند یہودی مسلمانوں کے ساتھ مڈبھڑ کے لئے بھی تیار نظر آتے تھے۔ گذشتہ ایک برس کے دوران 34 سرنگیں کھودی گئیں۔ ان میں نو سرنگیں گذشتہ برس کھودی جانے والی سرنگوں سے زیادہ ہیں۔ اکیس سرنگیں مکمل ہیں جبکہ تیرہ پر کام جاری ہے۔ جغرافیائی لحاظ سے 15 سرنگیں مسجد کے جنوبی حصے جبکہ 17 مغربی اور 2 شمال میں واقع ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan