Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

نیتن یاھو کی پالیسیوں سے ملک تنہا ہوگیا: قدیما

palestine_foundation_pakistan_israel-burning1

اسرائیل کی اپوزیشن لیڈر اور حزب مخالف “قدیما” کی چیئرپرسن زیپی لیونی نے صہیونی وزیراعظم نیتن یاھو کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ غلط پالیسیوں کے باعث ملک تنہائی کا شکار ہوگیا ہے۔

مقبوضہ فلسطین میں قائم “بارایلن” یونیورسٹی کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اسرائیل اور حکومت کے مفادات کے درمیان تصادم کی کیفیت ہے، حکومت ملک و قوم کے مفادات کے الٹ چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر باراک حسین اوباما جب دو ریاستی نظریے کی بات کرتے ہیں تو اس کا یہ مطلب ہرگز یہ نہیں ہوتا کہ دو ریاستوں کے قیام سے اسرائیل کا وجود ختم ہو جائے گا، دو ریاستی فارمولہ خود اسرائیل کے مفاد میں ہے اور اسرائیلی حکومت وقت کا ضیاع کر رہی ہے۔

دریں اثناء اسرائیلی کنیسٹ میں”قدیما” کی پارلیمانی کمیٹی کی سربراہ ڈالیا ایٹسک نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ “اسرائیل کی حالت عالمی سطح پر نہایت تشویشناک ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ان کی جماعت “قدیما” وزیراعظم نیتن یاھو کو ان موسم گرما میں یورپی دورے کے دوران اسرائیلی مفادات کے لیے کام کرنے اور عالمی سطح پر اسرائیل کی ساکھ بہتر بنانے کے لیے زور دیں گے”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan