Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مالٹا کا اسرائیل سے شدید احتجاج

palestine_foundation_pakistan_bianca-zimmit-maltese-peace-activist-at-al-aqsa-hospital-in-the-central-gaza-strip-on-april-24-2010-1

یورپی ملک مالٹا نےغزہ میں اپنی خاتون شہری کی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ واقعہ چند روز قبل اس وقت پیش آیا تھا کہ جب قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں ایک پرامن مظاہرے پر فائرنگ کر کے متعدد افراد کو زخمی کر دیا تھا، زخمیوں میں مالٹا کی ایک خاتون شہری بھی شامل تھی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق مالٹا یورپی یونین کے وزراء خارجہ کے آج ہونے والے اجلاس میں بھی یہ معاملہ اٹھائے گا۔

اطلاعات کے مطابق مالٹا کے محکمہ خارجہ کی طرف سے دارالحکومت “والیٹا” میں قائم صہیونی سفارت خانے میں ہفتے کے روز ایک ایک یادداشت جمع کرائی گئی جس میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں زخمی ہونے والی خاتون کے واقعے پرشدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

سفارت خانے میں جمع کی گئی یادداشت میں کہا گیا ہے کہ قابض فوج کی طرف سے غزہ میں پرامن مظاہرین پر فائرنگ اور اس کے نتیجے میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا جانا نہایت افسوسناک ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ مالٹا حکام نے صہیونی سفیرسےمطالبہ کیا کہ صہیونی حکومت فوج کی فائرنگ سے بے گناہ اورغیر مسلح مظاہرین کے زخمی ہونے کے واقعے کی تحقیقات کرائے اوراس امرکا تعین کرے کہ یہ واقعہ کیوں پیش آیا اور اس کا کون ذمہ دار ہے۔

غزہ میں ایک امن مارچ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی اٹھائیس سالہ مالٹائی شہری “زامیت” غزہ میں الاقصیٰ ہسپتال میں زیرعلاج ہے، فائرنگ سے زامیت کی ٹانگ میں زخم آئے ہیں، تاہم مجموعی طور پراس کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan