Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

نابلس کے علاقے تل میں آبادکاروں کی جارحیت، متعدد فلسطینی مکانات پر قبضہ

مقبوضہ مغربی کنارہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے جنوب مغرب میں واقع تل میں چار گھروں پر زبردستی قبضہ کر کے انہیں فوجی چھاؤنیوں میں تبدیل کر دیا جبکہ اس کے ساتھ ہی انتہا پسند یہودی آباد کاروں کی طرف سے کل جمعہ کے روز اس بستی پر دھاوا بولنے کی دعوتیں بھی عام کی جا رہی ہیں۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی کہ قابض فوج نے “الحاووز” کے علاقے میں عرب رمضان نامی شہری کے گھر اور “القبالہ” کے علاقے میں عبد السلام اشتيہ کے گوداموں پر قبضہ کر لیا ہے۔

اسی طرح قابض فوج نے صرہ روڈ پر باسل معروف ہندی کے گھر اور بئر الغزال کے چوراہے پر أبو علی شحادة کے گھر کو بھی اپنے قبضے میں لے کر انہیں اپنے فوجیوں کے بیٹھنے کی جگہوں میں تبدیل کر دیا ہے تاکہ آنے والے دنوں میں یہودی آباد کاروں کی نقل و حرکت کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے

اسی سلسلے میں قابض فوج نے نابلس کے جنوب میں واقع بلدہ بورين کی زمینوں پر قائم نام نہاد “یتسہار” بستی کے ساتھ والے روڈ کو جمعہ کی شام تک گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا ہے تاکہ اس علاقے میں یہودی آباد کاروں کی طرف سے نکالی جانے والی اشتعال انگیز ریلیوں کو سکیورٹی فراہم کی جا سکے۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہودی آباد کاروں کے غنڈہ ٹولوں نے جمعہ کے روز بلدۃ تل کی زمینوں پر دھاوا بولنے کی دعوت دی ہے جس کا بہانہ یہ بنایا جا رہا ہے کہ وہ پچھلے ہفتے اسی جگہ پر مارے جانے والے ایک یہودی آباد کار کے نقشِ قدم پر چلیں گے۔ اس مکروہ منصوبے کے تحت یہودی آباد کار انتہا پسند تنظیموں کی سرپرستی میں اس علاقے کا میدانی دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یہ سفاکانہ حملے اس خونریز حملے کے بعد سامنے آئے ہیں جو پچھلے جمعہ کو یہودی آباد کاروں نے بلدۃ تل پر کیا تھا اور جس کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں سمیت چار فلسطینی نوجوان جامِ شہادت نوش کر گئے تھے جبکہ دو یہودی آباد کار بھی ہلاک ہوئے تھے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فاروق رمضان نامی شہید نے ایک یہودی آباد کار کا ہتھیار چھین کر ان پر گولیاں برسا دیں اس سے پہلے کہ وہ قابض فوج اور آباد کاروں کی فائرنگ سے خود بھی شہید ہو گئے۔

سال سنہ 2026ء کے پہلے نصف حصے کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض فوج اور یہودی آباد کاروں کی طرف سے 11,074 سے زائد پرتشدد حملے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

آج مقبوضہ مغربی کنارے میں تقریباً سات لکھ 50 ہزار یہودی آباد کار 141 بستیوں اور 224 کالونیوں میں آباد ہیں جن میں سے تقریباً اڑھائی لاکھ افراد مقبوضہ المقدس میں ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan