Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

نابلس کے بلدیاتی انتخابات میں ” فتح” شدید داخلی انتشار کا شکار

palestine_foundation_pakistan_ghassan-shakaa-fatah-leader

مغربی کنارے میں غیر قانونی طور پر برسراقتدار فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت ” فتح” کی قیاد ت نابلس میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر شدید اختلاف کا شکارہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سلام فیاض کی حکومت کے انڈر سیکرٹری امین مقبول کو پارٹی کی طرف سے بلدیہ چیئرمین کے لیے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے امیدوار نامزد کیا گیا ہے. جبکہ فتح کے ایک دوسرے راہنماء اور پارٹی کی ایگزیکٹو کونسل کے رکن غسان شکعہ نے آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں آنے کا اعلان کیا ہے۔ نابلس سے فلسطینی ذرائع کے مطابق جولائی میں ہونے والے ان بلدیاتی انتخابات میں فتح دو دھڑوںمیں منقسم ہوگئی ہے۔ ایک دھڑا حکومتی امیدوار امین مقبول کی حمایت کر رہا ہے جبکہ دوسرا فتح کے ایگزیکٹو کونسل کے رکن غسان شکعہ کا حامی ہے۔ ایک ہی پارٹی کے دو راہنماؤں کے مد مقابل آ نے کے بعد نابلس میں فتح کے حلقوں میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔ اتوار کے روز نابلس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غسان شکعہ نے کہا کہ وہ شہر کے بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدوارکے طور پرحصہ لے رہے ہیں جبکہ شہر بھرکی تمام یونین کونسلوں کے ناظمین کے لیے بھی ناموں کا اعلان جلد کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم میں پیشہ ور اور اسلام پسند عناصر کو شامل کریں گے۔ واضح رہے کہ غسان شکعہ سابق فلسطینی صدر یاسر عرفاات مرحوم کے دور میں صدر کی جانب سے براہ راست بلدیہ کے چیئرمین منتخب کیے گئےتھے. وہ 13 سال تک بلدیہ کے چیئرمین کے عہدے پر فائز رہے . 2005ء میں بلدیاتی انتخابات میں حماس کے پارلیمانی بلاک اصلاح و تبدیلی نے شہر کی 15 میں سے 13 نشسیں جیت کر شہر کی مئیر شپ اپنے نام کر لی تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan