Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

امدادی کارکنوں کے قتل عام کی ذمہ دار بہت حد تک امریکی انتظامیہ ہے: رشق

palestine_foundation_pakistan_ezzet-al-resheq-political-bureau-member-of-hamas-movement13

اسلامی تحریک مزاحمت ۔حماس۔ کے رہنما عزت الرشق نے کہا ہے کہ اسرائیل کھلم کھلا عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے اور اس کی بنیادی وجہ امریکی انتظامیہ کی اسرائیل کے تئیں غیر مشروط اور بلاجواز حمایت ہے۔ اسی لئے جو کچھ بھی آزادی بحری بیڑے کے ساتھ ہوا اس کی ذمہ داری امریکی انتظامیہ پر مکمل طور پر عائد ہوتی ہے۔ امریکی رویہ بد دیانتی پرمبنی ہے اور یہ انتہائی قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا امریکانے اسرائیل سے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کرکے اپنے کو بری الزمہ قرار دینے کی کوشش کی حالانکہ اسرائیل نے امریکی رویہ دیکھ کر ہی اس دھشت گردانہ منصوبے کی تکمیل کی ۔ تاہم عزت الرشق نے کہا کہ عالمی برادری کی سوچ میں تبدیلی آرہی ہے اور وہ اسرائیلی محاصرے کو پسندید گی کی نگاہ سے نہیں دیکھ رہے ہیں ،جیسا کہ اقوم متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کے گرد اسرائیلی محاصرہ فی الفور ختم کیا جائے۔ حماس رہنما عزت الرشق نے کہا ،مشروط طور پر غزہ محاصرے کو نرم کرنے کا جو منصوبہ امریکی حکومت پیش کررہی ہے، ان کی تنظیم کو وہ قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی بحری بیڑے کا بڑا مقصد یہ تھا کہ محاصرہ توڑا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بغیر کسی شرط کے اسرائیلی محاصرہ ختم کیا جائے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan