Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

نابلس: مکینوں کی بے دخلی کے بعد اسکول کی مسماری، تعلیم پر اسرائیل کا نیا حملہ

نابلس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یہودی آباد کاروں نے نابلس کے جنوب میں واقع یانون ایلیمنٹری کو-ایجوکیشنل سکول کو مسمار کر دیا ہے۔ یہ واقعہ خربہ یانون کے مکینوں کی جبری بے دخلی کے تقریباً آٹھ ماہ بعد پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 15 طلباء اور طالبات اپنی تعلیم جاری رکھنے کے حق سے محروم ہو گئے ہیں۔

وزارتِ تعلیم و اعلیٰ تعلیم نے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سکول کی مسماری فلسطینی بچوں کے خلاف ایک نیا جرم ہے اور بین الاقوامی انسانی قانون اور ان عالمی معاہدوں کی صریح خلاف ورزی ہے جو تعلیم کے حق کی ضمانت دیتے ہیں اور تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے سے منع کرتے ہیں۔

وزارت تعلیم نے وضاحت کی کہ یہ سکول پہلی جماعت سے چھٹی جماعت تک کے 15 طلباء و طالبات کو تعلیم فراہم کرتا تھا اور برسوں تک اس آبادی کے بچوں کو ان کے تعلیمی حق تک رسائی کی ضمانت دینے میں کردار ادا کرتا رہا، تاآنکہ اسے تباہ کر دیا گیا۔

وزارت تعلیم نے مزید کہا کہ یانون سکول کو نشانہ بنانا اس منظم پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد فلسطینی آبادیوں میں تعلیمی عمل کو کمزور کرنا، وہاں کے مکینوں پر مزید دباؤ ڈالنا اور بچوں کو ان کے بنیادی ترین حقوق میں سے ایک یعنی تعلیم سے محروم کرنا ہے۔

وزارت نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق و فلاحی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریوں کا احساس کریں۔ انہوں نے فوری طور پر فلسطین میں تعلیمی اداروں کے تحفظ کے لیے اقدام کرنے، طلباء اور سکولوں کے خلاف جاری خلاف ورزیوں پر قابض اسرائیل کا احتساب کرنے اور تعلیمی شعبے کو نشانہ بنانے کے عمل کو روکنے کا مطالبہ کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan