غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیل کے ڈرون حملے میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان حازم قاسم اور دیگر افراد زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ سٹی میں کار پر ڈرون حملہ کیا گیا، حماس ترجمان حازم قاسم کو چوٹیں آئی ہیں جب کہ ان کا ایک ساتھی شہید ہوگیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کا حملہ ناکام رہا اور حازم قاسم محفوظ رہے۔
اس واقعے کے بارے میں اسرائیلی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے جب کہ حماس کی جانب سے بھی کوئی ردعمل نہیں دیا گیا ہے۔