Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

ملتان:دفاع فلسطین و قدس دفاع پاکستان ہے، یوم القدس پر ریلیاں اور مظاہرے نکالے جائیں گے، مقررین کا پریس کانفرنس سے خطاب

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ملتان چیپٹر کے زیر اہتما م ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے رہنما راؤ عارف رضوی، منہاج القرآن کے یاسر ارشاد، جماعت اسلامی ملتان کے امیر ڈاکٹر اورنگزیب شہزاد، مجلس وحدت مسلمین کے مولانا اقتدار نقوی

mtn

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ملتان چیپٹر کے زیر اہتما م ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے رہنما راؤ عارف رضوی، منہاج القرآن کے یاسر ارشاد، جماعت اسلامی ملتان کے امیر ڈاکٹر اورنگزیب شہزاد، مجلس وحدت مسلمین کے مولانا اقتدار نقوی اور پی ایل ایف ملتان کے نمائندے علی رضوی نے کہا کہدفاع فلسطین و قدس دفاع پاکستان ہے، یوم القدس پر ریلیاں اور مظاہرے نکالے جائیں گے۔
رہنماؤں کاکہنا تھا کہ فلسطین دنیائے اسلام و انسانیت کے مسائل میں سب سے اہم ترین مسئلہ ہے اور القدس کا مسئلہ دنیا کے تمام ترین مسائل میں اولین حیثیت کا حامل ہے ، القدس مسلمانوں کو تیسرا مقدس مقام ہونے کے ساتھ ساتھ قبلہ اول ہے اور القدس امت اسلامی کا مرکز و محور ہے ، القدس اتحاد ووحدت کا مظہر اور نشانی ہے ، القدس دنیا کے تمام ظالموں اور جابروں کے مقابلے میں وحدت کی واحد نشانی اور اسلامی مزاحمت کا نشان ہے، لہذٰا القدس کی بازیابی اتحاد اور اسلامی مزاحمت کے نتیجے میں ہی ممکن ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan