Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

لاہور:قدس کی آزادی تک جد وجہد جاری رہے گی، عوام یوم القدس کے جلوسوں میں بھرپور شرکت کریں، مقررین کا پریس کانفرنس سے خطاب

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان لاہور چیپٹر کے زیر اہتما م لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحفظ ناموس رسالت کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد علی نقشبندی، منہاج القرآن کے ناظم میر آصف اکبر، جماعت اہلسنت کے صاحبزادہ ایوب آزاد، جمعیت علمائے پاکستان کے فیض احمد ہاشمی اور انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری عثمان محی الدین نے کہا کہ قبلہ اول

lhr2

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان لاہور چیپٹر کے زیر اہتما م لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحفظ ناموس رسالت کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد علی نقشبندی، منہاج القرآن کے ناظم میر آصف اکبر، جماعت اہلسنت کے صاحبزادہ ایوب آزاد، جمعیت علمائے پاکستان کے فیض احمد ہاشمی اور انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری عثمان محی الدین نے کہا کہ قبلہ اول قدس کی آزادی تک جد وجہد جاری رہے گی، عوام یوم القدس کے جلوسوں میں بھرپور شرکت کریں۔
رہنماؤں کاکہنا تھا کہ فلسطین دنیائے اسلام و انسانیت کے مسائل میں سب سے اہم ترین مسئلہ ہے اور القدس کا مسئلہ دنیا کے تمام ترین مسائل میں اولین حیثیت کا حامل ہے ، القدس مسلمانوں کو تیسرا مقدس مقام ہونے کے ساتھ ساتھ قبلہ اول ہے اور القدس امت اسلامی کا مرکز و محور ہے ، القدس اتحاد ووحدت کا مظہر اور نشانی ہے ، القدس دنیا کے تمام ظالموں اور جابروں کے مقابلے میں وحدت کی واحد نشانی اور اسلامی مزاحمت کا نشان ہے، لہذٰا القدس کی بازیابی اتحاد اور اسلامی مزاحمت کے نتیجے میں ہی ممکن ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan