Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

ملبے تلے دبے افراد کی تلاش جاری، غزہ میں شہداء کی تعداد 73,221 تک پہنچ گئی

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی میں وزارتِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سات شہداء کے جسد خاکی اور 28 زخمیوں کو غزہ کے ہسپتالوں میں لایا گیا ہے۔

وزارت صحت نے اپنی روزانہ کی رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اب بھی کئی شہداء ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور سڑکوں پر پڑے ہیں، کیونکہ ایمبولینس اور سول ڈیفنس کا عملہ ان تک پہنچنے سے قاصر ہے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ 11 اکتوبر کو جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک شہداء کی تعداد 1,098 اور زخمیوں کی تعداد 3,535 ہو چکی ہے، اس کے علاوہ 800 افراد کے اجساد ملبے سے نکالے گئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء کو شروع ہونے والی جارحیت کے بعد سے اب تک شہداء کی مجموعی تعداد 73,221 اور زخمیوں کی تعداد 173,643 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ اضافہ جون کے آغاز سے اب تک کے ڈیٹا کو مکمل کرنے کے بعد 96 نئے شہداء کو مجموعی اعدادوشمار میں شامل کرنے کی وجہ سے ہوا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan