( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اب تک کی موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی راکٹ حملوں کےنتیجے میں غزہ سے کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ملی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ شب مقبوضہ فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کی جانب سےمحصور علاقے غزہ میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف برسر پیکار اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ٹھکانوں پر راکٹ داغے گئے۔
قابض فوج کے ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق حماس کی جانب سے راکٹ حملے کی ابتدا کے بعد صہیونی فوج کے حفاطتی دستوں (آئی ڈی ایف )نے ردعمل کے طور پر حماس کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔
ترجان کے مطابق حماس نے رات کےوقت اسرائیل میں غزہ پٹی سے ایک راکٹ داغا گیا تھا، لیکن آئرن ڈوم ایریل ڈیفنس سسٹم نے اسے روک دیا۔
اب تک کی موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی راکٹ حملوں کےنتیجے میں غزہ سے کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ملی ہے۔