Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کے لیے مختلف آپشن زیر غور ہیں:حماس

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات)  غزہ ۔ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی ریاست کی طرف سے جنگ زدہ فلسطینی علاقے غزہ کا محاصرہ برقرار رہتا ہے تو خطے میں حقیقی کشیدگی کا قوی امکان موجود ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ’حماس‘ کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی قوتیں غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کررہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے فلسطینی مزاحمتی قوتوں کا موقف واضح ہے۔ اگر غزہ کا محاصرہ برقرار رہتا ہے تو یہ یہ آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر غزہ کے لاکھوں فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینے کا مجرمانہ طرز عمل جاری رہتا ہے تو فلسطینی مزاحمتی قوتیں خاموش نہیں رہ سکتیں۔ فلسطینی قوم کو عزت ، آزادی اور وقار کےساتھ زندگی گذارنے کا حق ہے اور ہم اپنا یہ حق دشمن سے چھین کرحاصل کریں گے۔ ہم اپنے اس بنیادی حق پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔

حازم قاسم کا کہنا تھا کہ غزہ کے محاصرے کے تسلسل کی صورت میں تمام فلسطینی مزاحمتی قوتیں متحد ہو کر مختلف آپشنز پرکام کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوتیں غزہ کے محاصرے کے خاتمے کے لیے سیاسی، آپریشن اور میڈیا کی سطح پر کام کریں گی اور غزہ کے محاصرے کے خاتمے کے لیے ثالث قوتوں سے بھی مدد لی جائے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan