Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مفاہمت کے لیے وقت ہاتھ سے نکلتا جا رہا ہے، کوششیں تیز کرنا ہوں گی: مشع

khaled-mishaal31 اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ فلسطین میں تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان مفاہمت کی جتنی آج ضرورت ہے ماضی میں نہ تھی۔ دمشق میں عرب نشریاتی ادارے”العربیہ” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مفاہمت کے لیے وقت ہاتھ سے نکلا جا رہا ہے۔ اختلافات کے خاتمے کے لیے تمام جماعتوں کو ٹھوس فیصلے کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی قیادت کی باہمی ملاقاتیں مسائٓل کے حل کا نقطہ آغاز ہوں گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مفاہمت کے لیے تمام جماعتوں کو جرات مندانہ فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں عرب ممالک بھی فلسطینی جماعتوں کے درمیان مفاہمت کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں تیز کریں۔ خالد مشعل کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے عرب ممالک کو جرات مندانہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہا کہ مصر حماس کے تحفظات دور کر دے تو فتح کے ساتھ مفاہمت چند گھنٹوں میں طے پا سکتی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan