Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فتح اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے: ابو مرزوق

dr-mousa-abu-marzook-the-deputy-head-of-hamase28099s-political-bureau اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے فتح پر زور دیا ہے کہ وہ اپنا سیاسی پروگرام اور پالیسی میں تبدیلی پیدا کرے اور قومی دھارے میں واپس آئے۔ بدھ کے روز بیروت میں انٹرنیشنل القدس فاؤنڈیشن کی تین روزہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حماس فلسطینی تنظیموں کے درمیان مفاہمت میں رکاوٹ نہیں بلکہ اس مقصد کے لیے دوسری جماعتوں سے زیادہ پرجوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ فتح جس راستے پر چل رہی ہے وہ فلسطینی عوام کا راستہ نہیں، فتح کے اقدامات سے مسئلہ فلسطین کو نقصان پہنچ رہا ہے، اسرائیل سے مذاکرات کی پالیسی ناکام ہو چکی ہے، فتح کو اس کا ادراک ہونا چاہیے، اور اس کی روشنی میں اپنی پالیسی میں تبدیلی لانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ مسلسل بات چیت کے باوجود بیت المقدس میں یہودی مداخلت اور مغربی کنارے میں صہیونی سرگرمیوں کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔ اسرائیل کے ساتھ امن بات چیت کا کھیل ناکام ہو چکا ہے، فتح ایک بار پھر اس پرچم کو تھامے جسے اس نے پہلے روز میں اٹھایا تھا۔ ڈاکٹر موسیٰ مرزوق نے کہا کہ فلسطین انتشار کی کیفیت بر قرار رکھنا اسرائیل کی خدمت بجا لانے کے مترادف ہے۔ حماس کے بارے میں یہ تاثر غلط ہے کہ اس کی قیادت مفاہمت کی راہ میں رکاوٹ ہے، مفاہمت کے لیے جتنی کوششیں حماس نے کی ہیں اتنی کسی دوسری جماعت نے نہیں۔ حماس کے جذبہ مفاہمت کو اس سے جانچا جا سکتا ہے کہ تنظیم کی قیادت میں مفاہمتی کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے والی مصرسے مسلسل رابطے میں ہے، اور مفاہمت کے حوالے تمام امور پر بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔ حماس کے راہنما نے کہا کہ فلسطینیوں کے حقوق کے حصول کے لیے مزاحمت کاراستہ اپنایا ہے۔ فلسطین میں مزاحمت کی جڑیں مضبوط ہوئی ہیں، انہوں نے کہا کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان عارضی فائر بندی ہے تاہم اسرائیلی جارحیت کا پوری قوت سے جواب دیا جا رہا ہے۔ حماس کا عسکری ونگ اب بھی موثر ہے اورجہادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ غزہ کی گرد دیوار کی تعمیر کا تذکرہ کرتے ہوئے ابو مرزوق نے کہا کہ فولادی دیوار کی تعمیر سے صرف غزہ ہی نہیں خود مصر پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری مصری حکومت پرعائد ہوں گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan