Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

مغربی کنارے پر دھاوے، فلسطینی گھروں پر چھاپوں کے دوران لوٹ مار اور گرفتاریاں

مقبوضہ مغربی کنارہ -(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ رات اور آج منگل کے روز صبح سویرے مغربی کنارے کے مختلف حصوں میں وسیع پیمانے پر فوجی دھاووں کی مہم چلائی، جس کے دوران درجنوں شہروں، قصبوں اور مخیمات کو نشانہ بنایا گیا۔ ان پرتشدد کارروائیوں میں گھروں کی تلاشی، گرفتاریاں اور فیلڈ انویسٹی گیشن (میدانی تحقیقات) شامل تھیں، جبکہ کئی علاقوں میں نوجوانوں اور غاصب فوج کے درمیان تصادم بھی دیکھنے میں آیا۔

الخلیل گورنری میں قابض افواج نے بیت امر اور سعیر قصبوں سمیت الفوار مخیم پر دھاوا بولا، جہاں بیت امر میں شدید جھڑپیں ہوئیں، جبکہ سعیر قصبے میں غاصب فوج نے گھروں میں گھس کر تلاشی لی اور نوجوانوں کو حراست میں لے کر موقع پر ہی تحقیقات کیں۔ اس کے ساتھ ہی، قابض افواج نے الفوار مخیم میں اپنے جارحانہ مشن کو جاری رکھتے ہوئے تلاشی کے دوران متعدد شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

رام اللہ اور البیرہ گورنری میں، قابض افواج نے البیرہ شہر، کوبر، برزیت اور ترمسعیا کے قصبوں پر دھاوا بولا، جبکہ کوبر قصبے میں پرتشدد تصادم شروع ہو گیا جس کے دوران قابض فوج نے شہریوں پر زہریلی گیس کے شیل داغے۔ اسی دوران، رام اللہ کے مشرق میں واقع برقا گاؤں میں یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں کے ایک گھر اور گاڑیوں پر حملہ کر کے کئی گاڑیوں کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا، جبکہ انتہا پسند یہودی آباد کاروں کے ایک اور جتھے نے ترمسعیا میں ابو عواد خاندان کے گھر کے اطراف میں دھاوا بولا۔

نابلس گورنری میں قابض افواج نے سبسطیہ قصبے اور کفر قلیل گاؤں پر حملہ کر کے وہاں سے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا، جن میں شہید نادر ریان کے بھائی محمد ریان بھی شامل ہیں۔ قابض افواج نے اپنی اس مسلسل مہم کے تحت شمالی مغربی کنارے کے دیگر قصبوں اور دیہاتوں پر بھی دھاوے مصلت کیے۔

جنین گورنری میں، قابض افواج نے الیامون اور العرکہ قصبوں پر دھاوا بولا، اور شہر کے مغرب میں واقع طیبہ اور رمانہ دیہاتوں میں فوجی گاڑیوں کی بھاری نفری کے سائے میں گھروں کی تلاشی اور فیلڈ انویسٹی گیشن کی مہم چلائی۔

جہاں تک مقبوضہ بیت المقدس کا تعلق ہے، قابض افواج نے حزما، الرام اور عناتا قصبوں پر دھاوا بولا، جبکہ حزما قصبے میں جھڑپیں ہوئیں جہاں قابض فوج نے فلسطینی شہریوں پر آنسو گیس کے گولے برسائے۔ اس کے ساتھ ہی، قابض افواج نے طولکرم شہر کے مشرق میں واقع شویکہ محلے اور مشرقی علاقے پر چڑھائی کی، اور اریحا شہر کے شمال میں واقع عین السلطان مخیم پر بھی دھاوا بول کر گھروں کے اندر گھس کر تلاشی لی۔

یہ فوجی دھاوے مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کے بڑھتے ہوئے حملوں کے ساتھ ہی سامنے آ رہے ہیں، جہاں فلسطینی گورنریز کو نشانہ بنا کر روزانہ کی بنیاد پر اغوا نما گرفتاریوں اور تلاشی کا یہ سلسلہ جاری ہے۔ ان سنگین حالات کے پیشِ نظر، مغربی کنارے میں قابض دشمن اور اس کے یہودی آباد کاروں کو نشانہ بنانے اور مزاحمت و تصادم کو تیز کرنے کی عوامی پکار بلند ہو رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan