کثیر الاشاعتی عبرانی اخبار”یدیعوت احرونوت” کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز مغربی کنارے میں 15فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقامات پر پہنچا دیا تاہم مقامی ذرائع کے مطابق گرفتار ہوئے شہریوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے.
یہ15شہری سالفت ضلع کے کفر حارس گاوں سے تعلق رکھتے ہیں اور سب کے سب کم عمر بچے ہیں۔ان پر الزام ہے کہ وہ اسرائیلی فوجیوں پر پتھر مار رہے تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق اسی طرح کے آپریشنز جنین ،نابلس،قلقلعہ اور بیت لحم اضلاع میں بھی ہوئے ہیں اور وہاں سے بھی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں