Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

محمود عباس نے ذاتی طور پر اسرائیل سے غزہ جنگ جاری رکھنے کی درخواست کی: لائبرمین

palestine_foundation_pakistan_mahmoud-abbas-pro-israel-and-avigdor-lieberman-israeli-foreign-minister

اسرائیلی وزیر خارجہ ایویگڈور لائبرمین نے اس بات کا ایک مرتبہ پھر اعادہ کیا ہے کہ فتح کے رہ نما فلسطین کے بزعم خود صدر محمود عباس نے اسرائیلی قیادت سے ذاتی طور پر درخواست کی کہ غزہ پر جنگ حماس کے خاتمے تک جاری رکھی جائے۔

عبرانی روزنامے “ہارٹز” نے اپنی جمعرات کی اشاعت میں لائبرمین کا ایک بیان نقل کیا ہے کہ “فلسطینی آپریشن لیڈ کاسٹ کے دوران اسرائیل پر جنگی جرائم کی بہتان باندھے نہیں تھکتے جبکہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود نے ذاتی طور پر اسرائیلی عہدیداروں سے رابطہ کیا اور انہیں حماس کے خاتمے تک غزہ آپریشن جاری رکھنے پر زور دیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ برس اسرائیلی قیادت نے اس امر کا انکشاف کیا تھا کہ محمود عباس اور فلسطینی اتھارٹی کے چند دیگر عہدیداروں نے اسرائیلی حکومت سے حماس کے خاتمے تک غزہ جنگ جاری رکھنے سے متعلق انکشاف کئے تھے۔

اسرائیلی قیادت کی جانب سے یہ بیانات اس وقت سامنے آئے کہ جب رام اللہ اتھارٹی نے اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی بین الاقوامی کمیٹی میں رچرڈ گولڈ اسٹون کی رپورٹ پر ووٹنگ موخر کرانے کا مطالبہ کیا۔ اس رپورٹ میں یو این کمیشن نے اسرائیل پر جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام عائد کیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan