Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

مغربی کنارے میں وحشیانہ چھاپہ مار کارروائیاں، فلسطینیوں کی گرفتاریاں جاری

مقبوضہ القدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے آج منگل کی علی الصبح مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس گورنری میں بڑے پیمانے پر چھاپہ مار کارروائیاں کیں جس کے دوران متعدد شہریوں کو گرفتار اور زخمی کیا گیا جبکہ فلسطینیوں کے گھروں پر وحشیانہ حملے بھی کیے گئے۔

طوباس میں قابض اسرائیلی فوج نے شہر اور تیاسیر گاؤں پر دھاوا بولا جس کے نتیجے میں تین نوجوانوں محمد ابو العایدہ، یوسف مالک قصراوی اور محمد جمال دراغمہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

جنین میں قابض دشمن کی فوجی گاڑیاں شہر کے جبل ابو ظہیر کے علاقے میں داخل ہوئیں اور مشرق میں دیر ابو ضعیف اور مغرب میں زبوبا گاؤں پر دھاوا بول کر علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی کی کارروائیاں کیں۔

طولکرم میں قابض فوج نے مشرق میں واقع بلعا قصبے میں گرفتاریوں کی ایک وسیع مہم چلائی جس میں منصور حمدان الحج، شیخ انور الواوی، بلال جیتاوی، محمود عماد، انجینئر علاء شحرور، رائد شحرور، مانیہ زہیر جیتاوی، حسان سلیمان، وائل اور ایاد حمدان کو حراست میں لے لیا گیا۔

علاوہ ازیں قابض اسرائیلی فوج نے زیتا گاؤں میں شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور شمال میں واقع دیر الغصون قصبے میں بھی دراندازی کی۔

ادھر قلقیلہ کے جنوبی جانب حبلہ قصبے پر دھاوا بولا گیا جبکہ نابلس میں قابض دشمن کی گاڑیاں شہر کے مشرق میں واقع کفر قلیل گاؤں میں داخل ہوئیں۔

مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی علاقے رام اللہ میں بھی شدید چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں جہاں قابض اسرائیلی فوج نے شہر کے شمال مشرق میں واقع کفر مالک قصبے میں گھروں پر حملے کر کے دو بچوں ثائر حمایل اور حسنی صفا کو گرفتار کر لیا جبکہ شمال میں واقع کوبر گاؤں پر بھی دھاوا بولا گیا۔

مقبوضہ بیت المقدس میں قابض فوج نے شمال میں واقع قلندیا کیمپ میں چھاپہ مار کر چھ شہریوں کو گرفتار کر لیا جن میں شادی حزین، ایاد بزیع امبخو، عبد رائد مطیر، احمد مناصرہ، یوسف زاید اور معتز الخطیب شامل ہیں۔

جنوبی علاقوں میں قابض اسرائیلی فوج نے بیت لحم شہر کے علاقے الدوحہ میں دراندازی کی۔

الخلیل گورنری میں بھی قابض دشمن نے اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جہاں بنی نعیم قصبے کے داخلی راستے پر ایک نوجوان کو براہ راست گولی مار کر پاؤں میں زخمی کر دیا گیا۔

قابض افواج نے شمال میں العروب کیمپ پر دھاوا بول کر شہریوں کے گھروں کی تلاشی لی جبکہ اس کے ساتھ ہی مغرب میں اذنا قصبے اور دورا شہر کے مغرب میں واقع دیر سامت گاؤں پر بھی حملہ کیا گیا جہاں فلسطینیوں کے گھروں میں توڑ پھوڑ اور تلاشی کے بعد قابض فوج پسپا ہو گئی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan