Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مصر اور اسرائیل کے درمیان سیاسی اور فوجی تعلقات قابل تعریف ہیں: صہیونی سفیر

israel-and-egyptian-regime1 مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں تعینات اسرائیلی سفیر شالوم کوھین نے مصر اسرائیل کے درمیان سیاسی اور فوجی تعلقات کو قابل تعریف قرار دیا ہے- البتہ انہوں نے مصری عوام اور صہیونی عوام کے درمیان ثقافتی عدم تعاون کی شکایت کی ہے- انہوں نے قاہرہ میں اپنی ٹرم مکمل کرنے کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصر اور اسرائیل کے درمیان سیاسی تعلقات اعلی سطحی ہیں جس کی مثال صہیونی سیاستدانوں اور اعلی حکومتی اہلکاروں کے مصر کے دورے ہیں- شالوم کوھین نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاھو اور صدر پیریز شمعون نے گزشتہ برس مصر کے تین تین دورے کیے- سیاسی مسائل میں مصری اسرائیل کی مدد میں پیش پیش ہیں- اسرائیل اور مصر کے درمیان جو آج فوجی تعاون ہے وہ پہلے کبھی نہیں تھا- دوسری جانب شالوم کوھین نے عوامی سطح پر تعلقات میں بہتری نہ آنے پر مایوسی کا اظہار کیا- انہوں نے دونوں ملکوں کی عوام کے درمیان تعلقات پیدا نہ ہونے کو المیہ قرار دیا- شالوم کوھین نے دوسرے سابق اسرائیلی سفیروں کی طرح مصری میڈیا سے بھی شکایت کا اظہار کیا- انہوں نے کہا کہ مصری میڈیا اسرائیلی سفارت خانے سے تعاون نہیں کرتا- سفارت خانے کی جانب سے متعدد بار دعوت دیے جانے کے باوجود صحافیوں نے مختلف مواقع پر اسرائیلی سفارت خانے آنے سے انکار کردیا-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan