Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی اتھارٹی نے غزہ پاور پلانٹس کے ایندھن کی ادائیگی روکنے کی درخواست کی: شادی عثمان

gaza-fuel-crisis یورپین کمیشن کے ترجمان شادی عثمان نے انکشاف کیا ہے کہ یورپین یونین نے غزہ پاور پلانٹس کے ایندھن کی ادائیگی فلسطینی اتھارٹی کی درخواست پر بند کی۔ عثمان نے صفاء نیوز ایجنسی کو بتایا کہ گزشتہ نومبر فلسطینی اتھارٹی اور یورپی یونین نے امدادی رقم کی تقسیم سے متعلق ترجیحات طے کرنے کے لیے منعقدہ ایک اجلاس میں فلسطینی اتھارٹی نے درخواست کی کہ یہ رقم ایندھن کی ادائیگیوں کے بجائے سول ملازمین کی تنخواہوں اور معاشرتی ضرورتوں پر خرچ کی جائے سرکاری اندازے کے مطابق تمام غزہ اندھیرے میں ڈوب جائے گا جب تک کہ کافی مقدار میں صنعتوں کو ڈیزل کی ترسیل کی اجازت نہیں دے دی جاتی۔ غزہ میں بجلی اور قدرتی وسائل کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز ایندھن کا ز خیرہ ختم ہونے کی وجہ سے غزہ پاور پلانٹ کا آخری جنریٹر بھی بند کر دیا جائے گا ۔اس سلسلے میں مصر ی قانون دان مصطفیٰ اوادللہ نے بدھ کے روز کہا کہ یورپی یونین نے غزہ کے ایندھن کی ادائیگی غزہ کی پٹی پر حماس حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے بند کی ہے تاکہ حکومت اسرائیلی مطالبات تسلیم کر لے۔ مصطفی نے مصر کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف وہ اسرائیل کو بجلی فراہم کرتا ہے اور دوسری طرف غزہ کے عوام کیلئے اس کے کچھ نہیں ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan