Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مصری سرحد پر سیکیورٹی دیوار کی تعمیر تیز کرنے کا اسرائیلی فیصلہ

palestine_foundation_pakistan_israeli-barrier-egyptian-borders

صہیونی ریاست کے حکام نے مصر سے ملحق اسرائیلی سرحد پر سیکیورٹی دیوار کی تعمیر کے کام میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس دیوار کا مقصد مصری سرحدوں کے ذریعے اسرائیل میں داخل ہونے والے افریقیوں کی آئے روز بڑھتی تعداد پر قابو پانا ہے۔ عبرانی ریڈیو کے مطابق اسرائیلی وزراء کی کمیٹی نے اپنے ہفتہ وار اجلاس میں سرحدوں پر واقع سیکیورٹی دیوار کی تعمیر میں تیزی لانے پر بات چیت کی اور کہا جتنا جلد ممکن ہو دیوار کی تکمیل کر لی جائے کیونکہ ان سرحدوں سے اسرائیل میں داخل ہونے والوں کی تعداد فی یوم تین شخص ہو گئی ہے۔ اسرائیلی قانون سازی امور کی وزراء کمیٹی نے ایک ہفتہ قبل مصر سے ملحق اسرائیلی سرحدوں پر ایک سکیورٹی دیوار کے منصوبے کی تصدیق کی تھی، کمیٹی کے بہ قول اسرائیل میں افریقا کے مہاجرین کی تعداد 26 ہزار تک پہنچ چکی ہے جس کو بڑھنے سے روکنا ہو گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan