Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

قافلہ ’’امید‘‘ کا وفد رفح راہداری کے ذریعے غزہ داخل

palestine_foundation_pakistan_libyan-aid-ship-for-gaza4

فلسطینی بارڈر اینڈ کراسنگز اتھارٹی نے لیبیا کے امدادی قافلے ’’امید‘‘ کے وفد کی رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ آمد کا اعلان کیا ہے، اعلان کے مطابق وفد کے ہمراہ دوائیوں کا ایک ٹرک بھی فلسطینی حدود میں داخل ہوا ہے۔ وفد کے سربراہ عبد الرؤف جذیری نے غزہ آمد پر کہا کہ ’’ انہیں رفح راہداری کے ذریعے غزہ داخل ہونے کا توقع سے زیادہ فائدہ حاصل ہوا ہے‘‘ انہوں نے کہا کہ وہ غزہ کے علاقوں کا دورہ کریں گے اور غزہ کے محاصرے کے مکمل خاتمے تک یہاں امدادی اشیا کی ترسیل جاری رکھی جائی گی۔ انہوں نے اگلی مرتبہ تعمیراتی سامان کے ہمراہ غزہ آنے کا عندیہ بھی دیا اور کہا اسرائیلیوں کی جانب سے جہاز روکے جانے کے بعد قافلے کے کئی مقاصد حاصل ہوئے جن میں سے ایک دنیا کو غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کی ضرورت کا پیغام پہنچانا تھا۔ طے شدہ پروگرام کے تحت وفد غزہ کی بندرگاہ، وزراء کے کمپلیکس اور حکومتی ایوان کا دورہ کرے گا، واضح رہے کہ 2009ء کے اوائل میں اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مسلط کی جانے والی جنگ کے دوران یہ مقامات اسرائیلی بمباری اور میزائلوں کا نشانہ بنی تھیں۔ یاد رہے کہ انتہا پسند اسرائیلی فوج نے غزہ کے لیے امداد لے کر آنے والے لیبیا کے بحری جہاز ’’امید‘‘ پر سمندر میں حملہ کر کے اسے غزہ تک پہنچنے سے روک دیا تھا، صہیونی فوج نے اس پر بھی ’’فریڈم فلوٹیلا‘‘ جیسے حالات پیدا کرنے کی دھمکی دی اور اپنا سامان اتارنے کے لیے غزہ کے بجائے عریش کی بندرگاہ جانے کا کہا اور جہاز پر سوار نہتے رضا کاروں کے لیے عریش کا رخ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہ رہا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan