Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مشرقی القدس میں 130 گھروں کی تعمیر کا نیا صہیونی منصوبہ

palestine_foundation_pakistan_settlement42

مقبوضہ بیت المقدس کی اسرائیلی بلدیہ کے ذیلی پلاننگ کمیٹی نے بابرکت شہر میں قائم یہودی بستیوں ’’بیت صفافا‘‘ اور ’’بیت جیلو‘‘ کے درمیان 130 نئے رہائشی یونٹس تعمیر کی منظوری کی تصدیق کی ہے، صہیونی کمیٹی نے اس علاقے کو یہودی بستی میں تبدیل کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد نے مغربی کنارے کے شہر بیت لحم کے جنوبی گاؤں المعصرہ میں مکینوں کو اگلے ماہ کی 23 تاریخ سے قبل موجود مسجد ابراہیم الخلیل اور فلسطینیوں کو گھروں کو منہدم کرنے کا نوٹس بھی دے دیا ہے۔ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں اور نسلی دیوار کے خلاف بنائی گئی کمیٹی کے سربراہ حسن بریجیہ کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ بھی مشرقی القدس، پورے مغربی کنارے اور نقب میں فلسطینیوں کو ہجرت پر مجبور کر کے ان کی جائیدادوں اور اراضی پر قبضہ کرنے کے بڑے اسرائیلی منصوبے کا ہی ایک حصہ ہے۔ دوسری جانب انتہاء پسند یہودیوں نے مغربی کنارے کے شہر نابلس کو یہودی رنگ میں رنگنے کے اپنے منصوبے پر عمل درآمد کرتے ہوئے شہر کے قریبی مقام پر ایک بڑا شمع دان نصب کر دیا ہے جو علاقے کو یہودیانے کی اسرائیلی پالیسی کا ہی ایک حصہ ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ شمع دان نابلس شہر کے جنوب میں چند کلومیٹر کے فاصلے پر زعترہ کے علاقے میں نصب کیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ یہ علاقہ متعدد یہودی بستیوں کے ملاپ کی جگہ شمار ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ القدس اور مغربی کنارے کو یہودی رنگ میں رنگنے کے یہ اقدامات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے صہیونی مظالم کے شکار فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یک جہتی کے اعلان کی 63ویں سالگرہ کے موقع پر سامنے آئے ہیں۔ اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود اسرائیل کی جانب سے فلسطین کی سرزمین پر قبضہ کرنے کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan