Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی اتھارٹی کے حماس کے خلاف پمفلٹ تقسیم

palestine_foundation_pakistan_mahmoud-abbas-pro-israel6

بین الاقوامی برادری ، اسلامی اور عرب دنیا کی جانب سے جیسے فلسطینی صدر محمود عباس سے فلسطین میں داخلی صف بندی کے لیے مطالبات میں تیزی آئی ہے. فلسطینی اتھارٹی نے اس سے بچنے کے لیے اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کو مفاہمت کی راہ میں اصل رکاوٹ قرار دیا ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کو فتح کی اوسلو اتھارٹی کے ایک نئے اقدام اور حماس کو بدنام کرنے کی کوشش کا پتہ چلا ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کو فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے اپنے بیرون ملک قائم سفارت خانوں میں تقسیم کیے گئے ایک سرکلر کا پتہ چلا ہے. یہ سرکلر حالیہ کچھ دنوں کے دوران عباس محمود عباس کی جانب سے ارسال کیا گیا جس کی سفارت خانوں میں تقسیم عمل میں لائی گئی ہے. یہ سرکلر فلسطینی اتھارٹی کے محکمہ خارجہ کے ذریعے ارسال کیا گیا ہے جس میں فلسطین میں حماس اور فتح کے درمیان جاری مفاہمتی بات چیت سے متعلق ہونے والی حالیہ پیش رفت کے بارے میں بتایا گیا ہے. سرکلر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ فلسطین میں مفاہمت کی راہ میں حماس رکاوٹ ہے کیونکہ حماس فتح کی تجاویز کو تسلیم کرنے پر تیار ہیں. دوسری جانب فتح کے بعض حلقوں اور مذاکرات میں شامل بعض سرکردہ ارکان نے اس سرکلر کی اشاعت اور سفارت خانوں کو ارسال کیے جانے پر حیرت کا اظہار کیا ہے. فتح کی قیادت کا کہنا ہے کہ یہ بات ان کے علم میں نہیں کہ آیا یہ سرکلر کس نے تیار کیا اور سفارت خانوں کو کیوں ارسال کیا گیا ہے حالانکہ حماس کے ساتھ فتح کے مذاکرات بھی مثبت سمت آگے بڑھ رہے ہیں مبصرین کا خیال ہے کہ فتح اتھارٹی کی طر ف سے ارسال کردہ یہ مراسلہ امریکا کے دباٶ کے بعد جاری کیا گیا ہے اور اس کے بارے میں حماس کے ساتھ بات چیت کرنے والے رہ نماٶں کو مکمل طور پر لاعلم رکھا گیا ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan